نئی دہلی، 03 جولائی (یواین آئی) یورپی ایتھلیٹکس میٹ میں ہندوستان کے محمد افضل پلیکلاکاتھ نے مردوں کی 800 میٹر اور پروین چتراویل نے ٹرپل جمپ مقابلے میں خطاب جیت لیا۔ محمد افضل نے بدھ کے روز چیکیا میں سویٹیلسکی گراں پری ٹیبور 2025 ایتھلیٹکس میٹ، کیٹیگری ڈی ورلڈ ایتھلیٹکس کانینٹل ٹور چیلنجر ایونٹ میں 800 میٹر کی دوڑ جیتنے کے لئے 1:47.01 کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈینیئل کوٹیزا (1:47.12) دوسرے اور جان ٹیسار (1:48.73) تیسرے نمبر پر رہے۔ یہ 29 سالہ ہندوستانی ایتھلیٹ کا اس سیزن میں یورپی سرکٹ میں پہلا مقابلہ تھا۔اسپین میں پروین چتراویل نے پامپلونا میں ایکس میٹنگ میموریل جوس لوئس ہرنینڈیز 2025 ایتھلیٹکس میٹ میں ٹرپل جمپ مقابلہ جیتنے کے لئے 2.9 میٹر/سیکنڈ کی ٹیل ونڈ ماپ کے ساتھ ہوا کی مدد سے 16.80 میٹر کی چھلانگ لگائی۔میٹ میں ان کی دیگر دو لیگل چھلانگیں 16.40 میٹر اور 16.27 میٹر رہیں۔ کرسٹیان نیپولس (15.99 میٹر) اور یوزینیو کیمارا مانے (15.25 میٹر) ہندوستانی ایتھلیٹ سے پیچھے رہے۔