احمدآباد:25؍مئی :ڈیوالڈ بریوس، ڈیون کانوے اور آیوش مہاترے کی زبردست بلے بازی کے بعد انشول کمبوج اور نور احمد کی شاندار گیند بازی کی بدولت چنئی سپر کنگس نے گجرات ٹائٹنس پر 83 رنوں کی بڑی جیت درج کی۔ چنئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 230 رنوں کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کر دیا۔ 231 رنوں کے جواب میں گجرات ٹائنٹس کی پوری ٹیم 18.3 اوورس میں 147 رنوں کے اسکور پر آل آؤٹ ہو گئی۔ چنئی نے جیت کے ساتھ آئی پی ایل 2025 میں اپنے سفر کا اختتام کیا۔ اب اس بڑی شکست کا اثر گجرات کے پلے آف کے میچ پر بھی پڑ سکتا ہے۔ فی الحال گجرات 14 میچوں میں 9 جیت کے ساتھ ٹیبل میں ٹاپ پر بنی ہوئی ہے۔ ڈیوالڈ بریوس کو ان کی شاندار طوفانی نصف سنچری (23 گیندوں میں 57) رن کے لیے مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔قبل ازیں آج چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آتے ہوئے چنئی کے اوپنرز ڈیون کونوے اور آیوش مہاترے نے پہلی وکٹ کے لیے 44 رنز جوڑے۔ چوتھے اوور میں پرشدھ کرشنا نے آیوش مہاترے کو 17 گیندوں میں 34 رنز پر آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد ارول پٹیل بیٹنگ کے لیے آئے اور ڈیون کونوے کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 63 رنز جوڑے۔ 10ویں اوور میں سائی کشور نے ارول پٹیل کو 19 گیندوں میں 37 رنز پر آؤٹ کیا۔ شاہ رخ خان نے شیوم دوبے (17) کا وکٹ لیا۔ 14ویں اوور میں راشد خان نے ڈیون کونوے کو آؤٹ کر کے چنئی کو چوتھا جھٹکا دیا۔ ڈیون کونوے نے 35 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ چنئی سپر کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے۔
پرشدھ کرشنا نے 20ویں اوور کی آخری گیند پر ڈیولڈ بریوس کو بولڈ کیا۔ ڈیولڈ بریوس نے 23 گیندوں میں پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے (57) رنز بنائے۔ رویندرا جڈیجہ 18 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے پرشدھ کرشنا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ راشد خان، سائی کشور اور شاہ رخ خان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔