چنئی، 28 مارچ (یو این آئی)چیپاک اسٹیڈیم میں 197 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 146 رنز ہی بنا سکی۔ سابق کپتان ایم ایس دھونی 16 گیندوں پر 30 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 3 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ راچن رویندرا نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے جبکہ رویندرا جدیجا نے 25 رنز بنائے۔ جوش ہیزل ووڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ یش دیال اور لیام لیونگسٹون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک وکٹ بھونیشور کے کھاتے میں گئی۔
اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلورو نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 196 رنز بنائے۔ کپتان رجت پاٹیدار نے 51 رنز بنائے۔ فل سالٹ 32 رنز، ویرات کوہلی 31 رنز اور دیودت پڈیکل 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ چنئی کی جانب سے نور احمد نے 3 اور میتھیش پاتھیرانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ روی چندرن اشون اور خلیل احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کپتان رجت پاٹیدار (51)، فل سالٹ (32)، وراٹ کوہلی (31) اور ٹم ڈیوڈ (22 ناٹ آؤٹ) کی شاندار اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے آٹھویں میچ میں آج چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو جیت کے لئے 197 رن کا ہدف دیا۔آج یہاں چنئی سپر کنگس کے کپتان ریتوراج گائیکواڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری آر سی بی کے لئے فل سالٹ اور وراٹ کوہلی کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 45 رن جوڑے۔ پانچویں اوور میں نور احمد کی گیند پر وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے فل سالٹ کو اسٹمپ کر کے پویلین بھیج دیا۔ فل سالٹ نے 16 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رن بنائے۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے دیو دت پڈیکل (27) کو آٹھویں اوور میں روی چندرن اشون نے اپنا شکار بنایا۔ نور احمد نے 13ویں اوور میں وراٹ کوہلی کو آؤٹ کر کے آر سی بی کو تیسرا جھٹکا دیا۔ وراٹ کوہلی نے 30 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (31) رن بنائے۔ لیام لیونگسٹون 10 اور جیتیش شرما 12 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان رجت پاٹیدار نے 32 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے نصف سنچری (51) اسکور کی۔ وہ 19ویں اوور کی پہلی گیند پر متیشا پتیرانہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اسی اوور میں پتیرانہ نے اننگز کی اپنی دوسری وکٹ کرونل پانڈیا (0) کی شکل میں حاصل کی۔ ٹم ڈیوڈ نے آٹھ گیندوں پر تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر ناٹ آؤٹ 22 رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ نے 20ویں اوور میں ایس کرن پر مسلسل چھکے مار کر ٹیم کا اسکور سات وکٹ پر 196 تک پہنچا دیا۔چنئی سپر کنگز کی جانب سے نور احمد نے تین اور متیشا پتیرانہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آر اشون اور خلیل احمد نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔