بھوپال،13 ستمبر(پریس ریلیز) آکار ادبی،ثقافتی سوسائٹی بھوپال کے زیر اہتمام یوم ہندی کے موقع پر “ہندی ہیں ہم“ کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد 19 ستمبر بروز سنیچر شام 5بجے،لگوکتھا شودھ کیندر سمیتی کا دفتر ہندی بھون میں کیا گیا ہے۔تقریب کی صدارت معروف ادبی شخصیت جناب اقبال مسعود فرمائیں کے۔جبکہ بطور مہمان خصوصی بلرام گماستہ اور سنتوش شری واستو بطور مہمان اعزازی شرکت فرمائیں گے۔تقریب میں “ہندی زبان کا دیگر ہندوستانی زبانوں کے ساتھ مکالمہ“ موضوع پر مہمان اعزازی کانتا رائے(ہندی کا آغاز و ارتقاء)،مہمان اعزازی محمود ملک(اردو کے فروغ میں ہندی کا کردار)،مقرر عاصم حسین فاروقی(ہندی ہیں ہم وطن ہے)اپنے مقالات پیش کریں گے۔ڈاکٹرشکیل خان استقبالیہ کلمات پیش کریں گے۔نظامت کے فرائض مظفر اقبال صدیقی انجام دیں گے۔ اظہار تشکر صوفیا خان ادا کریں گی۔اراکینِ “آکار“ سوسائٹی نے تمام محبان ادب سے تقریب میں شرکت کی درخواست کی ہے۔