ہندی بھی ہم سفر ہے محبت کی راہ میں ٭ اردو کبھی وطن میں اکیلی نہیں رہی ساحر لدھیانوی لٹریری مشاعرہ وکوی سمیلن منعقد

0
6

بھوپال:4؍مارچ:دو دن مسلسل ساحر لدھیانوی لٹیری کوی سمیلن اور مشاعرے کی محفل سجی۔جسکی نظامت ثروت زیدی نے بہت کامیابی سے انجام دی۔ صدارت کے فرائض محترم علی عباس امیدنے اداکئے۔ مہمان ذی وقار ڈاکٹر حسام الدین ، راجیندر کھٹانی، عمر اعظمی، عامل حبیبی،کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ڈاکٹر اعظم اور اقبال مسعود نے اردو اور ہندی کی اس عظیم الشان محفل کو سراہا۔
سیما ناز صاحبہ ،ایس ایم سراج ،پرویز اختر کا سمان کیا گیا۔پروگرام میں ساجد پریمی ، عظیم اثر،ڈاکٹر انل کمار مینک، ڈاکٹر منوج راجے،شعیب علی خان،ہدایت احمد خان،ڈاکٹر پرتیبھا دیویدی،مہاویر سنگھ، کے.کےپروہت اوردوسرے شعراء نے شرکت کی۔
پروگرام کےکنوینر غلام قادر اور شمیم حیات نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ثروت زیدی بھوپالی کو بھی انکی ادبی خدمات کےلئے ساحر لدھیانوی ایوارڈسے نوازا گیا۔ بنگلور،جلگاؤنکر اور راجگڈھ کے مہمانوں کا استقبال کیاگیا۔آخر میںثروت زیدی نے کہا کہ: ہندی بھی ہم سفر ہے محبت کی راہ میں،اردو کبھی وطن میں اکیلی نہیں رہی۔