پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق صدر شہریار خان کا انتقال پی سی بی کا اظہارِ غم

0
6

لاہور23مارچ:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق صدر شہریار خان کا آج 89 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔شہریار خاں کا تعلق ہندوستان کے شہر بھوپال سے تھا،وہ نواب بھوپال حمیداللہ خاں کے نواسے تھے۔ پی سی بی نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ یہ جانکاری دی اور بتایا کہ انھوں نے لاہور میں اپنی آخری سانس لی۔ شہریار خان کے انتقال سے پورے پاکستان کرکٹ ورلڈ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریار خان نے دو الگ الگ مدت کار میں پی سی بی صدر کی شکل میں کام کیا۔ انھوں نے 1999 کے دوران دورۂ ہند اور آئی سی سی عالمی کپ 2003 کے دوران پاکستانی مینس ٹیم کے منیجر کا بھی کردار نبھایا تھا۔ پی سی بی نے ہفتہ کے روز جاری پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان کرٹ بورڈ، بورڈ کے صدر، بورڈ آف گورنرس اور سبھی ملازمین آج صبح لاہور میں سابق پی سی بی صدر شہریار خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ شہریار خان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی ظاہر کرتے ہیں اور گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان میں کرکٹ کو واپس لانے میں اہم شخصیات میں سے ایک کی شکل میں انھیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہتا ہے۔ پی سی بی کے موجودہ صدر محسن نقوی نے شہریار خان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میں سابق پی سی بی صدر شہریار خان کے انتقال پر گہری ہمدردی اور غم ظاہر کرتا ہوں۔ وہ ایک اچھے منتظم تھے اور انھوں نے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پاکستان کرکٹ کی خدمت کی۔
گونڈہ:شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک کی موت،6زخمی
گونڈہ:23مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے کرنیل گنج کوتوالی علاقے کے ٹکولی ڈیہا واقع برہا چاری پر چل رہی ستیہ نارائن کی کتھا سننے گئے عقیدت مندی کی ہفتہ کو شہد کی مکھیوں کےحملے میں موت ہوگئی جبکہ تقریبا چھ افراد زخمی ہوگئے۔
میناپور گاؤں باشندہ سالگرام گپتا عرف فوجی(85) اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھگوان ستیہ نارائن کی کتھا سننے کے لئے گئے تھے وہ کچھ دیگر افراد بھی پہلے سے ہی کتھا سن رہے تھے۔