ٹی-20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان
نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی -20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی سینئر سلیکشن کمیٹی نے منگل کو آئندہ آئی سی سی مینز ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ہندوستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، یاشاسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، رویندرا جدیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، یوزویندر چاہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔ریزرو- شبھمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور اویش خان۔ ہندوستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 05 جون کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئرلینڈ کے خلاف کرے گا۔ پاکستان کا مقابلہ اسی اسٹیڈیم میں 9 جون کو ہوگا۔ اس کے بعد ہندوستان کا مقابلہ 12 جون کو امریکہ اور 15 جون کو کینیڈا سے ہوگا۔