ملاں پور، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 33ویں میچ میں پنجاب کنگز کے آشوتوش شرما کی بلے بازی کی تمام تعریفوں کے درمیان ممبئی انڈینس کے بلے باز سوریہ کمار یادو نے کہا کہ وہ بھی آشوتوش کی شاندار بلے بازی سے لطف اندوز ہوئے۔آشوتوش سوریہ کمار اور گلین میکسویل کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ جمعرات کی شام انہوں نے اپنے آئیڈیل سوریہ کمار کے سامنے یہ کرشماتی کارنامہ انجام دیا اور میچ کے بعد کافی دیر تک ان سے بات بھی کی۔ سوریہ کمار نے میچ کے بعد کہا کہ وہ آشوتوش کی بلے بازی سے خوب لطف اندوز ہوئے۔سوریہ کمار نے کہاکہوہ ‘منی سوریہ’ نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا اور میچ کا رخ بدلنے کی کوشش کی۔ مجھے اسے بلے بازی کرتے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں چاہتا تھا کہ وہ پنجاب کے لیے میچ جیتیں، لیکن جس طرح سے وہ بلے بازی کر رہے تھے اسے دیکھ کر مجھے واقعی اچھا لگ رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ “جب پنجاب کا اسکور چار وکٹوں پر 14 رنز تھا، تو مجھے سکون ملا اور میں آرام کرنے لگا۔ لیکن جیسے جیسے کھیل آگے بڑھا، ان کے نچلے آرڈر نے واقعی اچھی بلے بازی کی۔ جب آشوتوش نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف اپنی پہلی اننگز کھیلی تو میں نے ششانک سنگھ اور آشوتوش دونوں کو پیغام دیا۔ اب میں ان دونوں سے باقاعدگی سے بات کرتا ہوں۔ میں نے اس کی ذہنیت دیکھی ہے، جو لاجواب ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ دونوں اسی طرح کھیلتے رہیں گے اور اپنا کھیل نہیں بدلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ “میں بہت خوش ہوں کہ ہم نے یہ میچ جیت لیا کیونکہ یہ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم تھا۔