دہرادون، 21 جنوری (یو این آئی) اتوار کو اتراکھنڈ کے دہرادون میں سیکرٹریٹ ایتھلیٹکس اینڈ فٹنس کلب کے زیراہتمام تیسرا بین محکمہ جاتی سکریٹریٹ ایتھلیٹکس میٹ 2024 کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سیکنڈری ایجوکیشن محکمہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی۔مہارانا پرتاپ اسپورٹس کالج میں منعقدہ اس چمپئن شپ میں ریاست کے 18 مختلف سرکاری محکموں کے 200 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ محکمہ تعلیم نے 18 گولڈ میڈل جیت کر مجموعی چیمپئن شپ جیت لی۔اس ایتھلیٹکس مقابلے کا افتتاح سابق اولمپیئن منیش راوت نے کیا۔ اس موقع پر کلب کے صدر للت چندر جوشی، جنرل سکریٹری راجندر پرساد جوشی، سینئر نائب صدر ریتا کول، چیف ایڈوائزر جیون سنگھ بشٹ، سرپرست دیویندر پالیوال، خزانچی دنیش گھنگا آفس سکریٹری سبھاش لوہانی، ندھی اور کلب کے معززشخصیات موجود تھیں۔