سچن آئی ایس پی ایل کی کور کمیٹی کا حصہ بنے

0
9

ممبئی، 13 جنوری (یو این آئی) ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے اسٹیڈیم کے اندر کھیلے جانے والے ملک کے معروف ٹینس بال ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ (آئی ایس پی ایل) میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔سچن لیگ کی کور کمیٹی کے رکن کے طور پر نئی ٹی۔10 کرکٹ لیگ کے فارمیٹ کو مشورہ دینے اور اسے تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ آئی ایس پی ایل کا حصہ بننے کے بارے میں اپنے جوش کو شیئرکرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہاکہ “آئی ایس پی ایل میں میری شرکت میرے سفر کی عکاسی کرتی ہے جو مجھے اپنی جڑوں تک لے جاتا ہے۔ درحقیقت، میں اس کھیل سے متعارف ہوا اور ٹینس گیندوں سے اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔ مجھے یقین ہے کہ آئی ایس پی ایل بہت سے خواہشمند کرکٹ سے محبت کرنے والوں کو ایسا ہی موقع فراہم کرے گا۔ میں اپنے تجربے کو میز پر لانے اور اس فارمیٹ اور لیگ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔آئی ایس پی ایل ملک کے کونے کونے میں کرکٹ کے شائقین تک پہنچنے کی امید رکھتا ہے۔ لیگ کا مقصد غیر دریافت شدہ ٹیلنٹ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کر سکیں اور ممکنہ طور پر پیشہ ورانہ طور پر کرکٹ کھیلنے کی راہ ہموار کر سکیں۔ سچن ٹنڈولکر کی شمولیت سے یہ لیگ ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل بننے کے لیے تیار ہے۔