بی جے پی کو مکمل اکثریت ملی تو ریزرویشن پر حملہ یقینی:کانگریس

0
4

لکھنؤ:30اپریل(یواین آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق ایم پی پی ایل پنیا نے کہا کہ بی جے پی کی مکمل اکثریت کی حکومت بننے کی صورت میں ریزرویشن پر حملہ یقینی ہے۔ پارٹی کے ریاستی دفتر پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پنیا نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت نے قدم رکھتے ہی دلتوں، محرومین، استحصال زدہ افراد کا استحصال شروع کردیا تھا۔ جو اس بات کا اشارہ تھا کہ مستقبل کے ہندوستان میں بی جے پی اپنی مکمل اکثریت کا غلط استعمال کر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے ذریعہ لکھے گئے آئین پر حملہ کرے گی اور وہ آج ہوتے ہوئے دکھائی بھی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں اقتدار میں آتے ہی مودی حکومت نے کسانوں کی زمین کا مناسب معاوضہ قانون پر ضرب لگای تھی پھر بعد میں کسانوں کی آمدنی ہڑپنے کے زرعی کالے قانون لانے کا پاپ کیا ۔ مودی حکومت نے دوسرا بڑا حملہ پبلک پراپرٹی کو فروخت کرنے کا آغاز کیا ہے کیونکہ مودی حکومت نے یہ واضح کردیا تھا کہ پبلک پراپرٹی کو فروخت کرنے کے بعد ایس سی/ایس ٹی اور او بی سی کا ریزرویشن پرائیویٹ شعبے میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔