بھوپال/بینا۔22 فروری (پریس ریلیز) ریاستی صدر جاوید منصوری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاآل منصوری سماج سوسائٹی، بینا ضلع، ساگر، مدھیہ پردیش، مسلم رشتوں کے لیے ایک تعارفی جلسہ کا انعقاد کر رہی ہے، جس میں تمام لڑکے اور لڑکیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئیں گے (پروگرام 3 مارچ کو صبح 11 بجے سے شروع ہوگا) منزل کوہِ نور انجورہ نیو سبزی منڈی، بینا، ضلع ساگر، نوٹ: کوئی بھی خاندان جو اپنے لڑکے یا لڑکی کے لیے اس تعارفی کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتا ہے، وہ اپنے لڑکے یا لڑکی کا بائیو ڈیٹا 2 مارچ 2024 تک جمع کرادیں، تاکہ انہےں اس تعارفی کانفرنس مےں شرےک کےا جاسکے۔جاوےد منصوری نے بتایا کہ جلد ہی اگلے پروگرام میں اپنی تنظیم کے ذریعے ہم لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان آن لائن پروگرام تعارفی کانفرنس کا انعقاد کریں گے تاکہ لوگ تعارفی کانفرنس میں شامل ہونے کے لیے زوم ایپ کے لنک کے ذریعے مدھیہ پردیش سے باہر بھی رشتے تلاش کر سکیںگے۔تنظیم رشتے تلاش کرنے کے لیے ویب سائٹ بھی لانچ کرے گی، جس پر آپ اپنے لڑکے اور لڑکی کا بائیو ڈیٹا اپ لوڈ کر سکتے ہیں، مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں، ڈاکٹر شفیع منصوری 9898075806، اسلم شیر خان 7000233132، رقیب منصوری 9981398308 ، اختر خان 8109579121، حاجی منے خان 9407266122، صفی احمد 9713101374، وسیم خان 9713900229ان نمبروں پررابطہ کر سکتے ہےں۔