بھوپال، 7 مارچ: صحت عامہ اور طبی تعلیم کے وزیر مملکت مسٹر نریندر شیواجی پٹیل نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں مدھیہ پردیش 2025 تک ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیر مملکت مسٹرپٹیل نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے محکمہ صحت کا عملہ ٹی بی کے خاتمے کے لیے ایک فعال نقطہ نظر کے ساتھ کام کر رہا ہے، بلاشبہ عام لوگوں کی بیداری اور تعاون سے ہم مدھیہ پردیش کو جلد ہی ٹی بی سے پاک بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔وزیر مملکت مسٹر پٹیل نے ٹی بی ہسپتال بھوپال سے بالغ بی سی جی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ ٹی بی کے مریضوں کی شناخت کے ساتھ ساتھ حکومت انہیں مفت ادویات اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی تقسیم کے انتظامات کر رہی ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ اس مہم میں رضاکار تنظیموں اور شہریوں کا تعاون بھی مل رہا ہے۔ وزیر مملکت نے بالغ بی سی جی ٹیکے لگانے والے افراد کو سرٹیفکیٹ پیش کئے۔ انہوں نے بالغ بی سی جی ویکسینیشن مہم کا پوسٹر جاری کیا۔ وزیرمملکت نے ٹی بی ہسپتال بھوپال کیمپس میں واقع تپ دق ریسرچ اینڈ لیبارٹری، ٹریننگ ایکسی لینس سینٹر کا افتتاح کیا۔