ایم پی اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام رائسین میں بیاد ابرار نغمی اور اشرف ندیم ادبی اور شعری نشست کا انعقاد آج

0
6

بھوپال، 23 فروری (پریس نوٹ) مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ضلع ادب گوشہ، رائسین کے ذریعے ’’سلسلہ‘‘ کے تحت رائسین کے استاد شعراء ابرار نغمی اور اشرف ندیم کی یاد میں شعری و ادبی نشست کا انعقاد 24 فروری 2024 کو دوپہر 1:30 بجے سے ڈائٹ کیمپس، رائسین میں ضلع کوآرڈینیٹر صبیحہ صدف کے تعاون سے کیا جائے گا۔
اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے ذریعے اپنے ضلع کوآرڈینیٹرس کے تعاون سے ’’سلسلہ اور تلاشِ جوہر‘‘ کے تحت ریاست کے سبھی اضلاع میں شعری و ادبی نشستیں منعقد کی جارہی ہیں. اس سال ضلع وار سلسلہ اور تلاشِ جوہر پروگرام اُس ضلع کے مرحوم تخلیق کاروں اور مجاہدین آزادی کو موسوم ہیں. اکادمی کے ذریعے سبھی ضلعوں میں اپنے کوآرڈینیٹروں کے تعاون سے ایسی ہستیوں کے نام تلاش کرکے ان کی یاد میں پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے کا اکتیسواں پروگرام رائسین میں منعقد ہورہا ہے جس میں رائسین ضلع کے ماتحت آنے والے سبھی گاؤوں، تحصیلوں اور بستیوں کے ایسے سینئر شعرا و ادبا اپنی تخلیقات پیش کریں گے جنہیں اکادمی کے اسٹیج پر پیش کش کا موقع بہت کم ملا ہے۔
رائسین ضلع کی کوآرڈینیٹر صبیحہ صدف نے بتایا کہ منعقدہ ادبی و شعری نشست دو اجلاس پر مبنی ہوگی. پہلے اجلاس میں دوپہر 1:30بجے محفل موسیقی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مشہور غزل گلوکار یعقوب ملک ابرار نغمی اور اشرف ندیم کا کلام پیش کریں گے. دوسرے اجلاس میں دوپہر 2:00 بجے سلسلہ کے تحت شعری و ادبی نشست کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سیدہ اسرار قریشی- ادیبہ و شاعرہ (موضوع : ابرار نغمی فن و شخصیت)، نسرین اشرف- ادیبہ ( موضوع : اشرف ندیم فن و شخصیت) پر گفتگو کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کریں گی۔ شعری نشست میں جو شعرا اور ادبا اپنی تخلیقات پیش کریں گے ان میں خصوصی مقررین اور شعرا کے طور پر ودیشہ کے استاد شاعر نثار مالوی اور بھوپال کےسینئر شاعر فاروق انجم کے نام شامل ہیں اور مقامی شعراء و ادبا میں عابد حسین طالب، شمیم تنہا(بریلی )، عشرت علی بیکس، انجم اقبال، نریندر سنگھ چندیل، مقیم الدین، سنجے ساگر، دیویش دیو (منڈی دیپ)، ثمینہ سلطان، ریحان پر تاپ گڑھی (سلوانی)، عبد الغنی خان، کلیم اجنبی، شیلیندر سنگھ ٹھا کر ، رام کمار شریواستو ، ایس۔ ڈی ۔ در شن وغیرہ کے نام شامل ہیں. سلسلہ ادبی و شعری نشست کی نظامت کے فرائض ادیب دموہی انجام دیں گے . ڈاکٹر نصرت مہدی نے رائسین کے تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔