اڈانی گروپ کی مشکلات میں اضافہ

0
7

نئی دہلی 3مئی: ہندوستان کے دوسرے سب سے امیر شخص گوتم اڈانی کے لیے ایک بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ اڈانی گروپ کی 6 کمپنیوں کو مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ بھیجے گئے نوٹس میں کمپنیوں سے شیئر بازار میں لسٹنگ سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزی کو لے کر سوال کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق ان 6 کمپنیوں نے ’رلیٹیڈ پارٹی ٹرانزیکشن‘ کے اصولوں میں خلاف ورزی کو لے کر کچھ کمپنیوں کو نوٹس بھیجا ہے۔ ’رلیٹیڈ پارٹی ٹرانزیکشن‘ عام طور پر ایسی کمپنیوں کے درمیان ہوتے ہیں، جن کے بیچ پہلے سے کاروباری رشتے ہوتے ہیں یا ان کی بزنس کمٹمنٹ یکساں ہوتی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سیبی نے اڈانی گروپ کی فلیگ شپ کمپنی اڈانی انٹرپرائزیز کو 2 نوٹس بھیجے ہیں۔ اس کے علاوہ اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکونومک زون، اڈانی پاور، اڈانی انرجی سالیوشنز، اڈانی ولمر اور اڈانی ٹوٹل گیس کو بھی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ اڈانی انٹرپرائزیز کو ملے دو نوٹس سے متعلق کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے ماہرین قانون کے طمابق ان نوٹس کا کمپنی پر بہت کم اثر ہوگا۔ سیبی کے نوٹس میں گروپ کی کمپنیوں سے کچھ ٹرانزیکشن کی تفصیل پوچھی گئی ہے، جو اس کے فنانشیل اسٹیٹمنٹ میں ظاہر نہیں ہو رہے تھے۔ گروپ نے اس معاملے میں دیگر تفصیلات دینے سے منع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکہ کی شارٹ سیلر کمپنی ہنڈن برگ ریسرچ کی ایک رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے خلاف معاملہ سپریم کورٹ میں گیا اور عدالت عظمیٰ کے ذریعہ حکم جاری کیے جانے کے بعد سیبی نے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے خلاف جانچ شروع کیا تھا۔ اس سلسلے میں سیبی نے اگست میں ایک رپورٹ داخل کی۔ سیبی نے ان 17 ’رلیٹیڈ پارٹی ٹرانزیکشن‘ کی بھی جانچ کی جن کا حوالہ ہنڈن برگ کی رپورٹ میں دیا گیا تھا۔
اگلے پانچ سال ملک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے: جے رام
شملہ/ کوٹکھائی، 3 مئی (یو این آئی) ہماچل پردیش کے اپوزیشن لیڈر جے رام ٹھاکر نے کہا کہ آنے والے پانچ سال ہندوستان کی ترقی کے لیے کافی اہم ہیں۔ مسٹر نریندر مودی کی تیسری میعاد ہندوستان کے لیے تاریخی بلندیوں کی میعار کار ہوگی۔