آئی پی ایل :چنئ سپرکنگ کی مسلسل دوسری جیت

0
4

چنئی، 26 مارچ (یو این آئی)چنئی سپر کنگز (CSK) نے انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں مسلسل دوسری جیت حاصل کی ہے۔ ٹیم نے پیر کو موجودہ سیزن کے 7ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کو 63 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی CSK 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ چنئی نے سیزن کے افتتاحی میچ میں اس گراؤنڈ پر آر سی بی کو شکست دی تھی۔
گجرات کی ٹیم چیپک اسٹیڈیم میں 207 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 143 رنز ہی بنا سکی۔ اس سے پہلے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے 20 اوور میں 6 وکٹ پر 206 رن بنائے۔ راچن رویندرا (20 گیندوں پر 46 رنز) اور شیوم دوبے (23 گیندوں پر 51 رنز) نے دھماکہ خیز اننگز کھیلی، جب کہ کپتان روتوراج گاکواڈ نے 36 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
گجرات کے لیے سائی سدرشن نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے۔ ریدھیمان ساہا اور ڈیوڈ ملر نے 21-21 رنز بنائے۔ باقی بلے باز بھی کچھ خاص نہ کر سکے۔ چنئی کی جانب سے دیپک چاہر، مستفیض الرحمان اور تشار دیشپانڈے نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں شیوم دوبے کی 51 رنز کی نصف سنچری اور راچن و رتوراج کی 46-46 رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کو جیت کے لئے 207 رنوں کا ہدف دیا ہے۔آج یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چیپاک میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آئے چنئی سپر کنگز کے کپتان روتوراج گائیکواڈ اور راچن رویندرا کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ لے کر 62 رنز جوڑتے ہوئے ٹیم کے لیے اچھی شروعات کی۔ پہلے وکٹ کے طور پر راچن رویندرا کو راشد نے ساہا کے ہاتھوں اسٹمپ کروا کر پویلین بھیجا۔ راچن نے 20 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ اجنکیا رہانے 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رتوراج گائیکواڈ نے 36 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ شیوم دوبے نے 23 گیندوں میں دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 51 رنوں کو تعاون دیا۔ سمیر رضوی چھ گیندوں پر 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل آخری گیند پر 24 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ رویندرا جڈیجہ سات رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ چنئی نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 206 رنز بنائے۔گجرات ٹائٹنز کی جانب سے راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سائی کشور، موہت شرما اور اسپینسر جانسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔