چنئی، 08 اپریل (یو این آئی)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز نے تیسرا میچ جیت لیا۔ ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ چیپاک میں تینوں میچ جیتے، اس بار نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ کی اپنے 17 ویں سیزن میں پہلی شکست ہے، اس سے پہلے ٹیم نے لگاتار 3 میچ جیتے تھے۔پیر کو چیپاک اسٹیڈیم میں کولکاتانے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کولکتہ نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 137 رنز بنائے۔ چنئی کی جانب سے رویندر جڈیجہ اور تشار دیش پانڈے نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ چنئی نے ہدف 17.4 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹیم کے کپتان روتوراج گائیکواڑ نے ففٹی اسکور کی۔قبل ازیںرویندر جڈیجہ اور تشار دیش پانڈے نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو تین تین وکٹیں لے کر بڑا اسکور بنانے سے باز رکھا۔ تاہم کولکاتہ کے کپتان شریاس ایئر کی 34 رنز، سنیل نارائن 27 رنز اور انگ کرش رگھونشی کی 24 رنز کی اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف ملا ہے۔آج یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگس کے کپتان رتوراج گائیکواڑ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی کولکاتہ کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں اوپنر فل سالٹ کی وکٹ گنوا دی۔ سالٹ کو تشار نے جڈیجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد سنیل نارائن اور انگ کرش رگھونشی نے اننگز کو سنبھالا اور دوسری وکٹ کے لیے 55 رنز جوڑے۔ کپتان رتوراج گائیکواڑ نے اس جوڑی کو توڑنے کی ذمہ داری رویندرا جڈیجہ کو سونپی اور انہوں نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتویں اوور میں 24 رنز پر پہلے انگکرش راگھونشی کو آؤٹ کیا۔ انگکریش نے اپنی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد جڈیجہ نے سنیل نارائن کو 27 رنز پر آؤٹ کیا۔ سنیل نے 20 گیندوں کا سامنا کیا اور تین چوکے اور دو چھکے بھی لگائے۔ اس کے بعد کولکتہ کی ٹیم دباؤ سے نہیں نکل سکی اور اس کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک پچ پر نہیں ٹھہر سکا۔ رمندیپ سنگھ 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور رنکو سنگھ 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آندرے رسل 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان شریاس ایر نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 34 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں تین چوکے لگائے۔ انوکول رائے تین رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے اور ویبھو اروڑہ ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ کولکاتہ نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹ پر 137 رنز بنائے۔
چنئی سپر کنگس کی جانب سے رویندرا جڈیجہ اور تشار دیشپانڈے نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ مستفیض الرحمان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ مہیش تھیکشنا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔