یارانِ اردو (ممبئی) بہ اشتراک اسلام جمخانہ (ممبئی ) میںاستقالیہ وہ شعری نشست منعقد

0
10

بھوپال۔17 اگست (پریس ریلیز)گذشتہ دنوں ۱۰ ؍اگست کی شام اسلام جمخانہ ممبئی کے خوبصورت کانفرنس ہال میںشہر کی معزز شخصیات کے درمیان جبلپور سے تشریف لائے محقق و ادیب جناب فیروز کمال اور شہر بھوپال کی مشہور و معروف شخصیت جناب ساجد حسن اورشاعر جناب خلیل اسلم قریشی صاحب کا یارانِ اردو (ممبئی) و اسلام جمخانہ کی جانب سے اعزاز کیاگیا ۔اس موقع پر ایک شعری نشست کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت اسلام جمخانہ کے صدر ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے فرمائی اور اپنے کلیدی خطبہ میں مہمانوں کی ممبئی آمدپر خوشی کا اظہار فرمایا ، یارانِ اردو ممبئی کے صدر اراکین کی ستائش کی ۔ یارانِ اردو ممبئی کے صدر جناب پرنسپل محمد اسلم شیخ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی دعوت پر شہر ممبئی میں مہمانوں کی آمد کو تاریخ ساز لمحہ قرار دیا اورکہا کہ یارانِ اردو ممبئی کا یہ پہلا پروگرام ملک میں زبان اردو کی فروغ کےلئے آغاز کا سلسلہ ثابت ہوگا۔ اس موقع پر فیروز کمال ، ساجد حسن و خلیل اسلم قریشی کے علاوہ فاروق سید نے بھی خطاب کیا ۔ وہیں ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر صاحب نے لونا والا میں واقع اپنے بنگلہ پر پرنسپل اسلم صاحب اور مہمانان کا استقبال کیا ساتھ ہی ساجد حسن سے بھوپال کی ادبی سرگرمیوںاورہونے والے ادبی پروگراموں پر تفصیلی بات چیت کی اور خوشی کا اظہار کےا۔وہیں موجود مہمانان سے اردو زبان کو فروغ دینے کیلئے یارانِ اردو کو ہر ممکن مدد کاوعدہ کیا ، یارانِ اردو ممبئی کا مقصد اردو زبان کو زندہ رکھنے والے ہر شاعر، نیوز پیپر ، چینل کو فائننشلی سپورٹ کرنا اور ان کے کام کو ریکوگنائزڈ کرانا اور ان کی ہمت افزائی کرنا ہے۔انڈو عرب سوسائیٹی کے صدر جناب محمد علی پٹنکر صاحب نے کھنڈالا لونوالا میں ایک نشست فارم ہاؤس پر منعقد کی اس موقع پرساجد حسن کا استقبال کیا اور اعزاز سے نوازا ۔اس موقع پر عراق کے سفیر بھی موجود تھے۔