ممبئی، 20 فروری ( یو این آئی)ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل براڈکاسٹ پارٹنر جیو اسٹار نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ نے ڈیجیٹل اور لایئنئر ٹی وی ویوور شپ میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس مقابلے کی رسائی 2024 کے ورلڈ کپ فائنل سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
جیو ہاٹ اسٹار پر اس میچ نے 163 ملین کی بے مثال ڈیجیٹل ریچ ریکارڈ کی، جو کسی بھی آئی سی سی ٹی 20 ایونٹ کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔ لیگ اسٹیج کے کسی بھی میچ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ریچ حاصل کی گئی، جو 2024 کے پاک- ہند میچ سے 1.2 گنا زیادہ ہے۔
سی ٹی وی میں بھی میچ کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا اور یہ گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے 2.4 گنا زیادہ رہی۔تمام اسکرینز پر اس میچ کو مجموعی طور پر 20 بلین منٹ تک دیکھا گیا۔
پچھلے ایڈیشن کے مقابلے میں کھپت میں 42 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ڈیجیٹل کے ساتھ ساتھ لایئنئر ٹی وی پر بھی شائقین کا جوش و خروش عروج پر رہا۔ٹی وی ریٹنگز (TVR) میں 71 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔یہ 2021 کے بعد سے اب تک کا سب سے زیادہ ریٹنگ والا ہند۔پاک ٹی 20 میچ بن گیا ہے۔
جیو اسٹار کے ہیڈ آف سیلز (اسپورٹس) انوپ گوبندن نے کہا ہند۔پاک میچ کی تیاری اور خود میچ ایک شاندار نظارہ تھا۔ ریکارڈ توڑ رسائی اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا بھر کے شائقین اس ٹورنامنٹ سے کس حد تک جڑے ہوئے ہیں۔ ابھی بہترین مقابلے آنا باقی ہیں۔









