اندور، 23 اکتوبر (یواین آئی) ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے بارش سے متاثرہ میچ میں پر تپکا راؤل (122) اور اسمرتی مندھانہ (109) کی شاندار سنچریوں کی بدولت 49 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز کا مضبوط اسکور بنایا لیکن بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت نیوزی لینڈ کو 44 اوورز میں 325 رنز کا ہدف ملا ہے۔ بارش کی وجہ سے ہندوستان نے صرف 49 اوورز کھیلیں، لیکن 3 وکٹیں گنوا کر شاندار 340 رن بنائے۔ یہ ٹیم کا ورلڈ کپ میں بہترین اسکور رہا۔ مندھانا نے 109، پرتیكا نے 122 اور جیمیما روڈریگز نے 76 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایمیلیا کیر، روزمری مائر اور سوزی بیٹس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہندوستان نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپننگ شراکت میں دو سو سے زائد رنز جوڑے۔ ہندوستان کی ٹورنامنٹ میں سینچری کی تلاش اس میچ میں پوری ہوئی اور ایک نہیں بلکہ دو سینچریاں دیکھی گئیں۔
اسمرتی نے 95 گیندوں پر 109 رنز بنائے، جن میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، جبکہ پرتیا نے 134 گیندوں پر 122 رنز بنائے، جن میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔پرتیا نے اسمرتی کے آوٹ ہونے کے بعد جیمیما روڈریگز کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 58 گیندوں میں 76 رنز کی شراکت قائم کی۔ روڈریگز نے پھر کپتان ہرمنپریت کور کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 35 گیندوں میں ناٹ آوٹ 48 رنز کی شراکت بنا کر ہندوستان کو 49ویں اوور میں 336 رنز تک پہنچا دیا۔ روڈریگز نے 55 گیندوں پر ناٹ آوٹ76 رنز میں 11 چوکے لگائے۔ ہرمن 10 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔
48 اوورز کے بعد بارش آنے کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی ریکارڈ بھیڑ جمع ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ناظرین کی تعداد 23,180 ہے، جو کسی لیگ میچ کے لیے سب سے زیادہ ہے اور یہ گوہاٹی میں ہوئے پہلے میچ سے بھی زیادہ ہے۔ میچ شروع ہونے پر ہندوستان کو صرف ایک اوور کھیلنے کا موقع ملا، جس میں ہندوستان نے ہرمن کا وکٹ گنوا کر اسکور کو 49 اوورز میں 340 رنز تک پہنچا دیا۔