بینا:02 جنوری :(پریس ریلیز)جی آر پی تھانہ بینا پولیس نے ٹرینوں میں خاتون مسافروں کے پرس سے زیورات چرانے والی ایک خاتون کو گرفتار کر کے تقریباً 3 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کے قیمتی زیورات اور نقد رقم برآمد کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ریلوے بھوپال راہل کمار لوڑھا (بھاپوسے) اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے نیتو ڈاور کی ہدایت پر، اور ڈی ایس پی رام سنیہی سنگھ چوھان کی نگرانی میں جرائم کی روک تھام اور سراغ رسانی کے لیے مسلسل کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہی اقدامات کے تحت ایس ایچ او بی۔بی۔ایس۔ پریہار کی قیادت میں جی آر پی بینا کی ٹیم نے یہ کامیابی حاصل کی۔
واقعہ 5 دسمبر 2025 کا ہے جب شکایت کنندہ آسا راجوریا نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنی ساس کے ہمراہ ٹرین نمبر 61631 بھوپال-بینا میمو سے سفر کر رہی تھی۔ منڈی بامورا اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوتے وقت کسی نامعلوم شخص نے اس کے بیگ کی زپ کھول کر اس کے اندر رکھا ایک چھوٹا پرس چُرا لیا، جس میں تقریباً 35 گرام وزنی سونے کا ہار اور 8 ہزار روپے نقد رقم موجود تھی۔ شکایت پر جی آر پی بینا تھانے میں مقدمہ نمبر 698/25 دفعہ 305 سی کے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ تحقیقات کے دوران تکنیکی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 30 دسمبر 2025 کو ملزمہ سمن مچھیواری (عمر 25 سال، رہائشی مہاراشٹر، موجودہ پتا: روہتک، ہریانہ) کو حراست میں لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے جرم قبول کرتے ہوئے چوری شدہ سونے کا ہار (وزن تقریباً 35 گرام، مالیت تقریباً ₹3.75 لاکھ) پولیس کے حوالے کیا۔ جبکہ اُس نے بتایا کہ چوری کی گئی نقد رقم 8 ہزار روپے کھانے پینے میں خرچ کر دی۔ پولیس نے زیورات کو قانونی طور پر ضبط کر لیا ہے۔ جی آر پی بینا کی جانب سے ٹرینوں میں مسافروں کے تحفظ اور اس نوع کے جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔









