لیڈز، 22 جون (یو این آئی) جسپریت بمراہ (پانچ وکٹ)، پرسدھ کرشنا (تین وکٹ) اور محمد سراج (دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن اتوار کو انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 465 کے اسکور پر روک کر چھ رنز کی معمولی برتری حاصل کر لی۔انگلینڈ نے کل کے اسکور تین وکٹوں پر 209 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ انگلینڈ کا پہلا وکٹ صبح کے سیشن میں اولی پوپ کی صورت میں گرا۔ وہ پرسدھ کرشنا کے ہاتھوں وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اولی پوپ نے 137 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے (106) رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان بین اسٹوکس نے ہیری بروک کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ محمد سراج نے ہیری بروک (20) کو پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر انگلینڈ کو پانچواں دھچکا دیا۔ اگرچہ ہندوستانی گیند بازوں نے پہلے سیشن میں دو وکٹ حاصل کئے لیکن انگلینڈ کے بلے بازوں نے میچ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ تاہم انگلینڈ کی ٹیم اب بھی پہلی اننگز میں ہندوستان کے اسکور سے 144 رنز پیچھے ہے اور اس کے ابھی پانچ وکٹ باقی ہیں۔ لنچ کے بعد پرسدھ کرشنا نے جیمی اسمتھ (40) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو چھٹا دھچکا دیا۔ انگلینڈ کا ساتواں وکٹ ہیری بروک کی صورت میں گرا۔ ہیری بروک کو (99) کے اسکور پر پرسدھ کرشنا نے آؤٹ کیا۔ برائیڈن کارس (22) کو سراج نے بولڈ کیا، کرس ووکس (18) اور جوش ٹنگ (11) کو بمراہ نے بولڈ کیا، جس سے انگلینڈ کی پہلی اننگز 100.4 اوورز میں 465 کے اسکور پر ختم ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو چھ رنز کی معمولی برتری حاصل ہوگئی۔ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے پانچ وکٹ حاصل کئے۔ پرسدھ کرشنا نے تین وکٹ لئے ۔