نئی دہلی 7 اگست (یو این آئی ) ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل کو آئندہ دلیپ ٹرافی 2025-26 کے لئے نارتھ زون کی کمان سونپی گئی ہے۔ سلیکٹرز نے آج شبھمن گل کی قیادت میں دلیپ ٹرافی کے لیے نارتھ زون کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔اس دوران ہونے والی بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر ہندوستانی ٹیم کی سیریز اور دلیپ ٹرافی کے میچوں میں ٹکراؤ ہوتا ہے تو شبھمن گل کی جگہ شبھمن روہیتا، ارش دیپ سنگھ کی جگہ گرنور برار اور ہرشیت رانا کی جگہ ارجن ٹھکرال نارتھ زون کے لیے کھیلیں گے۔دلیپ ٹرافی کے لیے نارتھ زون کا سکواڈ اس طرح ہے:- شبھمن گل (کپتان)، شبھمن کھجھوریا ، انکت کمار (نائب کپتان)، آیوش بدونی، یش دھل، انکت کلسی، نشانت سندھو، ساحل لوترا، مینک ڈاگر، یدھویر سنگھ چارک، ارش دیپ سنگھ،ہرشیت رانا،انکوش کمبوج ،یعقوب نبی اور کنہیا وادھون (وکٹ کیپر)۔









