درگ چھبیس گڑھ :26؍مئی: آپریشن سیندور نے ساری دنیا میں ہندوستان کا قد بلند کردیا تھا ۔ لیکن آپریشن سیندور کے بعد بھاجپا کے عہدے دار رہنماؤں کے بیانات نے ملک میں ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں ملک کو شرمسار کردیا ہے ۔ ان رہنماؤں کی گندی ذہنیت ، مسلمانوں سے نفرت اور چمچہ گیری کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ چمچہ گیری میں فوج کو کسی کے قدموں میں نت مستک کہنا فوج کو کمزور ثابت کرتا ہے ۔ وزیر وجے شاہ اپنے زہریلے بیان کے لئے بار بار معافی مانگ رہا ہے ۔ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ اسے پھٹکار لگا چکا ہے تب بھی بھارتی جنتا پارٹی نے اپنے نا اہل وزیر کے خلاف ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے ۔ جبکہ دوسری طرف وزیر اعظم چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ مودی کی رگوں میں خون نہیں سیندور بہتا ہے ۔ مگر پارٹی کے رہنماؤں کےغلط بیان سیندور کو کیچڑ ثابت کر رہے ہیں اور ہندوستان کو فوج کو نیچا دکھا رہے ہیں ۔ ان نا اہل رہنماؤں کو عہدے سے ہٹا کر ہی اس کیچڑ کو صاف کیا جاسکتا ہے اور حسبِ اختلافِ کو خاموش کرایا جاسکتا ہے ۔ پارٹی کی شان کو بچایا جاسکتا ہے ورنہ کوئی اور کرے تو جرم اور ہم کرے تو ۔۔۔!؟ پارٹی کے ذمہداروں کو جاگنا چاہیے ۔ آج مودی جی گجرات کے دورے پر ہے ۔ انہوں نے ایک قدم اٹھا کر اپنے دورے میں چار چاند لگا دئیے ہیں ۔ جی ہاں مودی جی نے صوفیہ قریشی کے خاندان سے ملاقات کر کے انھیں عزت تو بخشی ہی ہے اپنی ہی پارٹی کے نااہل رہنماؤں کو خاموش پیغام بھی دے دیا ہے کے ملک کے جانبازوں کا کیا مقام اور رتبہ ہوتا ہے اور انھیں کیسے عزت دی جاتی ہے ۔
مودی جی نے ملک کی کئی پارٹیوں کے ممبر پارلیمنٹ کو ڈیلیکیٹ بنا کر دہشتگردی کے خلاف ساری دنیا کو مل کر ساتھ کھڑے ہونے کے لئے ہندوستان کا پیغام لے کر بھیجا ہے ۔ مودی جی کا یہ قدم سیاست سے بہت اوپر اٹھ کر ہے مودی جی کے اس قدم سے ہندوستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جو عالمی پیمانے پر دہشتگردی کے خلاف آواز بھی بلند کر رہا ہےاور کڑے اقدامات بھی کر رہا ہے ۔ مودی جی کے اس قدم نے ہندوستان کو دہشتگردی کے خلاف ساری دنیا کا نمائندہ بنادیا ہے ۔ حالانکہ کے یہ قدم اپنے آپ کو سپر پاور کہنے والے ممالک کو اٹھانا چاہیے تھا ۔ مودی جی نے ایک سو چالیس کروڑ ہندوستانیوں کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے ۔