بھوپال، 03 جون (یواین آئی) آئندہ نو جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کی مدت کار کے 11 سال مکمل ہونے کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مدھیہ پردیش یونٹ مرکزی اور ریاستی حکومت کے ترقیاتی کام کاج کو عوام تک پہنچانے کے لیے گھر گھر جائے گی۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے یہاں میڈیا کو اس بارے میں بتایا کہ وزیر اعظم مودی کی عہدے کے مدت کار 11 سال نو جون کو مکمل ہوں گے۔ اس موقع پر 11 سے 21 جون تک مرکزی اور ریاستی حکومت کے ترقیاتی کام کاج کو پارٹی کارکن گھر گھر تک پہنچائیں گے۔ اسی عہد کے ساتھ آج پارٹی کی ایک میٹنگ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے وہ تمام ناممکن کام مکمل کیے ہیں جو 75 سال سے زیر التوا تھے اور جن کے بارے میں ملک میں بڑی بے چینی تھی۔ دنیا میں صرف تین ممالک ہی ایسے ہیں جو اپنے دشمنوں کو، چاہے وہ کہیں بھی ہوں، ان کے گھر میں گھس کر مارنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ ہندوستان کئی ایسے معاملات میں اب ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھرا ہے۔