بھوپال 9دسمبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ بندیل کھنڈ ہیروں اور مہاویروںکی سرزمین ہے۔ یہ مندروں کی نگری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاراجہ چھترسال کے دور میں بندیل کھنڈ نے عظیم فتوحات ہوتی تھیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مہاراجہ چھترسال کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مہاراجہ چھترسال، بندیل کھنڈ کے فخر اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسموں کی کھجوراہو میں نقاب کشائی کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادوچھترپور کے راج نگر میں لاڈلی بہنا کانفرنس کوخطاب کر رہے تھے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ آج ریاست کی 1.26کروڑ سے زیادہ لاڈلی بہنوں کو 1857کروڑ روپے کی رقم منتقل کی گئی ہے، ان میں چھتر پور کی 3لاکھ24ہزار سے زیادہ لاڈلی بہنیں شامل ہیں۔مستفید بہنوں کوان کے بین کھاتے میں 31 ویں قسط کے طور پر 1,500 کی سوغات ملی ہے ۔ وزیر اعلیٰ لاڈلی بہنا یوجنا میں اب تک46 ہزار500کروڑ روپے کی رقم بہنوں کے کھاتوں میں منتقل کی جاچکی ہے۔ بہنیں اپنے خاندان کو چلانے میں بھی تعان کر رہی ہیں ۔بہنوں کے آشیرواد سے ریاستی حکومت مسلسل ترقیاتی کاموںکو آگے بڑھا رہی ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے ذریعہ بہنوں کو پکے گھر اور اجولا گیس کنکشن بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔
بندیل کھنڈ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے 270 کروڑ روپے لاگت کے 9ترقیاتی کاموںکا سنگ بنیاد رکھا اور 240 کروڑ روپے لاگت کے 20 ترقیاتی کاموںکا افتتاح کیا۔ ان میں 2ساندیپنی اسکول اور صحت ادارے شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اعلان کیا کہ کھجوراہو میں بڑا کنوینشن سینٹر اور ایک فائیو اسٹار ہوٹل بنایا جائے گا۔ راج نگر میں راج گڑھ پیلس کی سوغات مل رہی ہے اس سے سیاحتی شعبہ کی ترقی کو نئی رفتارملے گی۔ بندیل کھنڈ کے دموہ، چھتر پور، پنا اور کٹنی میں چار میڈیکل کالج قائم کیے جائیں گے۔ کین-بیتوا لنک پروجیکٹ سے خطے کے کسانوں کو آبپاشی کے لیے خاطر خواہ پانی فراہم ہوگا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ دموہ ساگر کو دو قومی شاہراہوں کو جوڑنے والی فور لین سڑک کی سوغات ملنے جا رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ساگر میں نیا صنعتی پارک تیار کیا جائے گا اس سے 30,000 سے زیادہ لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے راج نگر میں منعقدہ لاڈلی بہنا کانفرنس میں مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان میں فوائد بھی تقسیم کئے۔
کھجوراہو کے ایم پی مسٹروی ڈی شرما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو بندیل کھنڈ کی ہمہ جہت ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ ریاستی حکومت جو کہتی ہے کرکے دکھاتی ہے۔ حکومت نے لاڈلی بہنوں کے کھاتوں میں ماہانہ 3,000 روپے بھیجنے کا عزم کیاتھاجس سے آہستہ آہستہ پورا کرنے کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں۔ راج نگر کے ایم ایل اے مسٹراروند پٹیریا نے کہا کہ بندیل کھنڈ میں ’’ ڈیسٹی نیشن کیبی نیٹ‘‘ کرکے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے منفرد سوغات دی ہے۔ گذشتہ دو سالوں میںکھجوراہومیںترقی سے متعلق اہم کام ہوئے ہیں۔ آج خشک اور پسماندہ بندیل کھنڈ کو ترقی کی نئی پہچان مل رہی ہے۔
کانفرنس میں وزیر پنچایت اور دیہی ترقیات، محنت کیمسٹر پرہلاد سنگھ پٹیل، وزیر مملکت جنگلات اور ماحولیات مسٹر دلیپ اہیروار، چھترپور ایم ایل اے شریمتی للیتا یادو، ایم ایل اے مسٹرکامکھیا پرتاپ سنگھ، ایم ایل اے مسٹرراجیش شکلا، ضلع پنچایت صد ر شریمتی ودیا اگنی ہوتری سمیت دیگر عوامی نمائندے موجود رہے۔









