بھوپال 6جنوری۔مدھیہ پردیش کے بیشتر علاقوں میں کہرے اور مہاوٹ کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ دن میں ٹھنڈی ہواؤں نے سردی میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ رات گئے اور صبح سویرے دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہو رہی ہے۔ ریاست کے بھوپال، اندور، اجین اور گوالیار ڈویژن کے اضلاع میں کچھ مقامات پر، جبل پور، شہڈول اور ساگر ڈویژن کے اضلاع میں کئی مقامات پر اور نرمداپورم اور ریوا ڈویژن کے اضلاع میں زیادہ تر مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
صبح کے وقت کم سے کم حد نگاہ بھوپال ہوائی اڈے میں 50 میٹر، کھجوراہو اور جبل پور ہوائی اڈوں میں 100 میٹر، ریوا ساگر اور گنا میں 50 سے 200 میٹر، ٹیکم گڑھ، رتلام، راج گڑھ، دموہ، نرمدا پورم اور چھندوارہ میں 200 سے 500 میٹر ہے۔ تمام ڈویژنوں کے اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوئی۔ یہ معمول سے زیادہ تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک دو روز تک ریلیف کی امید نہیں۔ اس وقت موسم کی ایسی ہی صورتحال رہے گی۔
اشوک نگر، آگر مالوا، راج گڑھ، سیہور، شاجاپور، بھوپال، ودیشہ، رائسین، ساگر، نیواڑی، ٹیکم گڑھ اور چھتر پور اضلاع اور گوالیار، دتیا، گنا، شیو پوری، بھنڈ، شیوپور، نیمچ، مندسور، اوجین، علیراج پور، بڑوانی، اندور، دھار، دیواس، پنا، دموہ، ستنا، ریوا، سیدھی، مئوگنج، سنگرولی، کٹنی، جبل پور، چھندواڑہ، نرسنگھ پور اور نرمداپورم اضلاع میں درمیانے سے گھنی دھند چھائی رہی۔
گوالیار میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سیلسیس، دتیا میں 11، دھار میں 12.1، راج گڑھ اور رتلام میں 12.2 ڈگری سیلسیس رہا۔ شیو پوری کے پیپراسما میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13.3، دتیا میں 14.8، آواری میں 15.2، پرتھوی پور میں 15.5 اور گنا میں 15.5 تھا۔ نرسنگ پور میں دن سب سے زیادہ گرم رہا جہاں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت بھوپال میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.9 اور کم سے کم درجہ حرارت 14.2 ڈگری سیلسیس رہا۔