ممبئی، 18 اپریل (یو این آئی) ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے فائنل میں پہنچنے کے لیے ہمیں نہ صرف ہوم گراؤنڈ پر بلکہ اس کے باہر بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔سن رائزرس حیدرآباد پر فتح کے بعد ہاردک نے کہا، “یہ ایک مشکل وکٹ تھی۔ اس پر 160 کا اسکور تھوڑا کم تھا۔ یہاں گیند رک کر آرہی تھی۔ ہم نے اچھی تیاری کی تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے باؤلنگ کرتے ہوئے اچھی کوشش کی، ہمیں وکٹوں کی ضرورت تھی، ایشان، ہرشل اور میں آخری اووروں کے دوران اچھی گیند بازی کر سکتے ہیں۔ ہمیں ایک یا دو اچھے اووروں کی ضرورت تھی کہ ہم نے راہول چہرکو موقع دیا۔ ہمیں فائنل میں جانے کے لئے گھر سے باہر اچھا کھیلنا پڑے گا لیکن ہم اب تک ایسا نہیں کر سکے ہیں۔انہوں نے کہا، “ہم پوری سمجھ اور درستگی کے ساتھ بولنگ کر رہے تھے۔ کچھ گیندوں پر شاٹس کھیلنا بالکل بھی آسان نہیں تھا۔ بہت سا کریڈٹ گیند بازوں کو جاتا ہے کہ ہم نے انہیں کچھ اچھے شاٹس کھیلنے پر مجبور کیا۔ ہم انہیں دباؤ میں رکھنے کی مسلسل کوشش کر رہے تھے۔ دیپک نے ابتدائی چند اووروں میں جو گیندیں کیں ان میں سے کچھ رک کر بھی آئیں۔ اس کے بعد ہم نے سلو گیندوں کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا، اس کے علاوہ ہم نے یارکر کا نہایت چالاکی کے ساتھ استعمال کیا۔انہوں نے جیکس کی کارکردگی کے بارے میں کہا کہ ‘وہ آپ کے لیے ایک بہترین فیلڈر ہو سکتے ہیں، وہ اچھے اووراور اچھی بیٹنگ کر سکتے ہیں، انہوں نے آج یہ سب کیا۔