بھوپال:17؍مارچ:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے تحت صرف 15 دنوں میں ریاست کی ایک لاکھ سے زائد بیٹیوں کو ویکسین لگائے جانے پر مدھیہ پردیش کے ملک میں اول آنے پر محکمہ صحت کی ٹیم، اے این ایم، آشا اور آنگن واڑی کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی رہنمائی میں بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کے خلاف تحفظ کا مضبوط حفاظتی حصار فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی اس مہم کے ریاست میں کامیاب نفاذ میں اس ٹیم کا اہم کردار رہا ہے۔