بولاوایو، 07 جولائی (یواین آئی) ویان ملڈر کی ناٹ آوٹ 367 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آج پانچ وکٹوں پر 626 رنز بنا کر اپنی اننگز ڈکلیئر کر دی۔جنوبی افریقہ نے کل چار وکٹوں پر 465 رنز سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔
آج صبح کے سیشن میں ویان ملڈر اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے پانچویں وکٹ کے لیے 88 رنز کی شراکت کی۔دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 500 کے پار پہنچا دیا۔اپنی سنچری کی جانب بڑھتے ہوئے بیڈنگھم کو تناکا چیوانگا نے ایل بی ڈبلیو کر کے زمبابوے کو پانچویں کامیابی دلائی۔بیڈنگھم نے 101 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے۔آج کپتان ویان ملڈر نے 297 گیندوں میں اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی۔
اس کے ساتھ ہی وہ آسٹریلیا کے سابق کپتان باب سمپسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے زمبابوے کے خلاف بولاوایو میں ٹیسٹ میچ کے دوران ٹرپل سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کےکپتان بن گئے۔جنوبی افریقہ نے 114 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 626 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ویان ملڈر (ناٹ آوٹ 367) اور کائل ویریئن (ناٹ آوٹ 42) کریز پر موجود تھے۔زمبابوے کی جانب سے کونڈائی متیگیمو اور تناکا چیوانگا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ویلنگٹن مساکاٹزا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔









