بھوپال:16؍اگست:شہربھوپال کی اہم دینی وعلمی درسگاہ دارالعلوم زینت القرآن عارف نگر میں بھی پندرہ اگست کویوم آزادی پورے تزک واحتشام کےساتھ منایاگیا۔ سب سے پہلے دارالعلوم کے ناظم حافظ عبدالحفیظ نے قومی پرچم ترنگا لہرایا اورموقع پر موجود سینکڑوں طلبا واساتذہ نے ترنگے کوسلامی دی۔ اس موقع پربتایاگیا کہ کس طرح ملک کی آزادی میں علمائے کرام نے قربانیاں پیش کی ہیں۔ جدوجہد آزادی میں مدارس اسلامیہ کے کردار اور علمائے کرام کی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر دارالعلوم کے طلبا نے حب الوطنی سے لبریز نغمے گائے اور تاریخ آزادی کے تعلق سے تقاریر پیش کیں اوراپنی علمی صلاحتیوں کاشاندار مظاہرہ پیش کیا۔