بھوپال 5جولائی: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ مسٹرامت شاہ کی قیادت میں مدھیہ پردیش کا کوآپریٹو سیکٹر نئی جہتیں حاصل کر رہا ہے۔ دودھ پیداوار، صنعتی ترقی اور دیگر شعبوں میں ہونے والے نئے کاموں میں کوآپریٹو سوسائٹیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امدادباہمی سماج کو متحد کرنے کے ساتھ نوجوانوں کو بے روزگاری سے بچانے کا ذریعہ ہے۔ روزگار کا مطلب صرف سرکاری نوکری نہیں ہے۔ ریاستی حکومت نوجوانوں کو خود روزگار اور خود انحصاری سے جوڑنے کے لیے پرعزم ہے اور سال 2025 کو روزگار اور صنعت کے سال کے طور پر منا رہی ہے۔ انہوںنے تین نئے فوجداری قوانین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی کی قیادت میں انصاف کی دیوی کی آنکھوں سے پٹی ہٹی ہے کیونکہ آنکھوں پر پٹی رہتے ہوئے انصاف کیسے ہو سکتا ہے۔ آئین میں شہریوں کے بنیادی حقوق کا تذکرہ ہے اور اسی جذبے کے ساتھ باہمی خود انحصاری اور افراد کی شرکت امداد باہمی میں شامل ہے۔ موجودہ حکومت میں امداد باہمی کے حوالے سے نظام مکمل طور پر شفاف ہے۔ نئی کمیٹی کی رجسٹریشن کا عمل 30 دن میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادوسنیچر کو بین الاقوامی یوم امدا باہمی کے موقع پر سمنوے بھون میں مدھیہ پردیش ریاستی امداد باہمی یونین اور اپیکس بینک ٹریننگ کالج کی جانب سے منعقد ہ امدادباہمی یووا سنسد پروگرام کو خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے امداد باہمی پرچم لہرا کر سنوے بھون میں منعقد پروگرام کا چراغ روشن کر کے افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر اشوک ورنوال خصوصی طور پر موجود تھے۔
پروگرام میں مہمانوں کا استقبال پودا پیش کر کے کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے امداد باہمی یووا سمواد پروگرام میں موجود کالج کے طلباء سے بات چیت کی اور ان کے سوالات کو حل کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے امداد باہمی سے صنعت حاصل کرنے والی 30 خواتین کو سلائی مشین ٹول کٹس کی تقسیم کی علامت کے طور پر ایک خاتون کو سلائی کٹ فراہم کی۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ آزادی کے بعد سردار ولبھ بھائی پٹیل نے ملک میں امداد باہمی پر مبنی تحریک پیدا کرنے کے لیے گجرات میں امول کی بنیاد رکھی۔ ہزاروں لوگوں کو دودھ پیداواری سے جوڑ کران کی آمدنی بڑھانے اور بے روزگاری ختم کرنے کا کام کیا۔ ریاستی حکومت بھی دودھ پیداوار بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ فی الحال، ریاست دودھ کی پیداوار میں تیسرے نمبر پر ہے، جو مستقبل میں سب سے اوپر پہنچ جائے گی۔ اس مقصد کے لیے دودھ پیداوار میں ریاست کی شراکت کو 9 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں کوآپریٹو سیکٹر اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے نوجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں امداد باہمی شعبہ سے متعلق بنیادی منتر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ امدادباہمی میں آنے کا ایک فارمولا ہے – جب بھی آپ کوئی نیا کام کریں تو اپنے اعتماد کو مضبوط رکھیں۔ نوجوان جس بھی شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں، پہلے اس کا تجربہ حاصل کریں اور یہ بھی دیکھیں کہ کوآپریٹو سوسائٹی کے ذریعہ اس شعبے میں کیا کیا جا سکتا ہے۔ کوآپریٹو سوسائٹی کے لیڈر کی ذمہ داری ہے کہ وہ پہلے خود مکمل معلومات حاصل کرے اور دوسرے ساتھیوں کو بھی بتائے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ نوجوانوں کی زندگی کا اصل امتحان کالج کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ ریاستی حکومت نوجوانوں کو تمام شعبوں میں آگے لے جانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش جنگل کی دولت اور آبی وسائل سے مالا مال ہے۔ حکومت ریاست میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے بھی پرعزم ہے۔ ریاستی حکومت اس جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے کہ ہمارے نوجوان تمام وسائل سے لیس ہوں اور ریاست کو آگے لے جائیں۔ اس مقصد کے لیے مختلف پلیٹ فارمز پر نوجوانوں کے ساتھ مکالمے کیے جا رہے ہیں، تاکہ انہیں بھی مستقبل میں قیادت کرنے کا موقع ملے۔ وزیر اعظم مسٹرمودی کی قیادت میں، ہندوستان 2047 میں ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔ امدادباہمی اور ہندوستانی فلسفے کے ذریعہ سب کی فلاح و بہبود کی دعا کرتے ہیں۔