بھوپال:10؍جولائی :(پریس ریلیز)بزم ضیاء سرونج اوردور درشن بھوپال کے اشتراک سےگزشتہ کل ’’بیاد ضیااسدی‘‘ ایک مشاعرہ بمقام آل سینٹ ہائی اسکول،سرونج میں منعقد ہوا۔ اس میں سرونج کے استاد شاعر ضیا اسدی مرحوم کی کتاب ’’بہترین کرنیں‘‘ اوربزم ضیا کے صدر فرمان ضیائی کی تحریر کردہ مونوگراف ناطق مالوی کااجراء بھی عمل میں آیا۔ پروگرام کی صدارت جناب شان فخری اورمحترم جناب علی عباس امید نےفرمائی۔
وہیں مہمان خصوصی دور درشن مدھیہ پردیش بھوپال کے ڈائریکٹر جینت شریواستو تھے،اس کے علاوہ بطور مہمان ذی وقار جناب محمدافتخار(پروڈیوسر،دور درشن مدھیہ پردیش) اوردیویندر ورما پروگرام کے رونق بنے رہے۔ رسم اجرا کے بعد ڈاکٹر شان فخری، ڈاکٹر علی عباس امید،ڈاکٹرارجمند بانو افشاں، ڈاکٹرمہتاب عالم،ڈاکٹر محمدصادق وغیرہ نے مقالات پیش کئے۔ بعدازاں مشاعرہ میں بیرونی شعراء میں ڈاکٹر وپروفیسر ارجمندبانوافشاں، علی عباس امید، ڈاکٹر مہتاب عالم، انورضیائی،مجاز کورروائی، عنایت عباس بھوپال اپنا کلام پیش کیا۔وہیں مقامی شعراء میں ڈاکٹرشان فخری، صلاح الدین انور،ظفرسرونجی، طاہر ضیائی، آصف سرونجی، محمد عزیر فراز وغیرہ اپنے خوبصورت کلام سے سامعین کومحظوظ کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ارجمندبانوافشاں اورجناب فرمان ضیائی انجام دئیے۔