کٹک، 12 جنوری (یو این آئی) چنئی کوئیک گنس نے الٹیمیٹ کھو کھو کے دوسرے سیمی فائنل میں تیلگو یودھاؤں کو 31-29 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی، جہاں اس کا مقابلہ پہلے سیمی فائنل میں اوڈیشہ جوگرناٹس کو شکست دینے والے گجرات جائنٹس سے ہوگا۔جمعرات کی رات کے مقابلے میں تیلگو یودھاؤں کی ابتدائی برتری کے باوجود، چنئی کوئیک گنس نے اختتامی مراحل میں ایک متاثر کن حملہ آور مظاہرے کے ساتھ میچ میں واپسی کی۔ٹرن ایک میں سب کی نظریں فارم میں رام جی کشیپ کی طرف تھیں ، لیکن یہ ایک اور بڑے نام کے کھلاڑی تھے جنہوں نے سب کی توجہ مبذول کر ائی۔ تیلگو یودھا کے کپتان پرتک وائیکر زبردست فارم میں تھے اور انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے دس پوائنٹس حاصل کئے۔چنئی کوئیک گنس کے پہلے بیچ ’رام جی، وجے شندے اور مدن‘ نے کچھ روایتی ڈریم رن پوائنٹ بنائے۔ لیکن وائیکر کی قیادت میں تلگو یودھا حملہ آوروں نے اپنے مخالفین کو ایسا کرنے کی اجازت دی۔ ٹرن کے آخر میں تلگو یودھا کو 14-2 کا فائدا ہوا۔تیلگو یودھانے ٹرن 2 میں وائیکر، آدتیہ گنپولے اور اودھوت پاٹل کے اپنے پہلے بیچ کےساتھ چار منٹ اور سات سیکنڈ تک میٹ پر رہنے اور تین ڈریم رن پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ برتری کو مستحکم کیا۔ پہلی اننگز تیلگو یودھا کے حق میں 17-14 کے اسکور کے ساتھ ختم ہوئی۔وائیکر نے ٹرن 3 میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھا اور اپنے پہلے شکار کو واپس بھیجنے میں صرف چار سیکنڈ کا وقت لیا۔ چنئی کوئیک گنس کا پہلا بیچ صرف دو منٹ اور 11 سیکنڈ تک جاری رہا۔ اس سے چنئی کوئیک گنس کے رام جی، شندے اور مدن کے ٹاپ بیچ کو میٹ پر آنے کا موقع ملا۔ انہوں نے اپنا کام کیا، میٹ پر چار منٹ اور 18 سیکنڈ گزارے اور تین ڈریم رن پوائنٹس حاصل کیے۔ آخری موڑ تک تیلگو یودھا 29-17 سے آگے تھے۔ تاہم، چنئی کوئیک گنس کے حملہ آور ٹرن 4 میں پارٹی میں آئے، انہوں نے پہلے دو تیلگو یودھاؤں کے بیچوں کو فوری وقت میں واپس بھیج دیا اور اسکور برابر کردیا۔ اور لکشمن گاوس کے اودھوت پاٹل کو واپس بھیجنے کے بعد، چنئی کوئیک گنس کے پاس مطلوبہ پوائنٹس تھے۔
اس سے قبل، گجرات جائنٹس نے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن اوڈیشہ جوگرناٹس کو 29-27 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔