بھوپال:31؍جولائی:سڑک حفاظتی انتظام پر دو روزہ تربیتی پروگرام پولیس ٹرانسپورٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (پی ٹی آر آئی) میں منعقد کیا گیا۔ اس میں سڑک حادثات کی روک تھام، ٹریفک اور نقل و حمل کی نئی تکنیکوں سے واقفیت، گاڑی حادثات کے متاثرین کو سرکاری اسکیموں کے ذریعے مالی امداد اور کیش لیس علاج فراہم کرنے سے متعلق معلومات دی گئیں۔ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل مسٹر محمد شاہد ابصار کی ہدایت کے مطابق یہ تربیت ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے کانسٹیبل سطح کے افسران اور ملازمین کو دی گئی۔ تربیتی اجلاس میں سرکاری اسکیموں کی وسیع تشہیر، ٹریفک نفاذ، سڑک حفاظتی انتظام، ٹریفک مینجمنٹ اور حادثے کے بعد کے انتظام سے متعلق ماہرین کی جانب سے معلومات فراہم کی گئیں۔ مدھیہ پردیش میں سڑکوں پر ہونے والے گاڑی حادثات اور ان حادثات میں ہونے والی اموات کی تعداد میں کمی لانے کے مقصد سے یہ تربیت منعقد کی گئی۔سڑک حفاظتی نظام کا مقصد سڑک استعمال کرنے والوں کو محفوظ سڑک نظام فراہم کرنا ہے۔ اس میں پیدل چلنے والوں، سائیکل سواروں اور گاڑی چلانے والوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، پی ٹی آر آئی مسٹر ٹی۔کے۔ ودیارتھی نے گاڑی حادثات کا تجزیہ کرنے اور ان کی روک تھام کے لیے عملی منصوبہ تیار کرنے، پی ایم راحت منصوبہ، راہ ویر منصوبہ وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔