ممبئی، :23؍فروری:ویسٹ انڈیز نے ٹی20 ورلڈ کپ کے چوتھے سپر-8 میچ میں زمبابوے کو 107 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔ 255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 17.4 اوورز میں 147 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ شمرون ہیٹمائر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
گڈاکیش موتی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔زمبابوے کی جانب سے ڈایون مائرز نے 28 رنز بنائے اور وہ ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان سکندر رضا نے 27 رنز کا اضافہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے گڈاکیش موتی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عقیل حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔









