تہران، 30 اپریل (یو این آئی) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جوہری اور میزائل صلاحیتوں کے تحفظ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کی سختی سے حفاظت کریگا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ جوہری اور میزائل صلاحیتیں قومی سرمایہ سمجھی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوہری اور میزائل پروگرام زمینی اور فضائی سرحدوں کی طرح اہم ہیں، ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اڈے خود اپنی حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتے، دوسروں کو کیا سیکوریٹی فراہم کریں گے، خلیج فارس میں امریکی موجودگی عدم استحکام کی بڑی وجہ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ غیر ملکی افواج کی موجودگی خطے میں سیکیورٹی کیلیے نقصان دہ ثابت ہوئی، امریکی اڈے خود اپنی حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کو بھی سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہا، خلیج فارس کے ممالک میں امریکی اثر و رسوخ سب کے سامنے ہے۔
ادھار واپس مانگنے پر کیا قتل
کرن پریاگ/چمولی، 30 اپریل(یو این آئی) اتراکھنڈ میں تقریباً ڈیڑھ ماہ پرانے بلائنڈ قتل کیس کا چمولی پولیس نے جمعرات کو سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ الکنندا ندی کے کنارے ملنے والی نامعلوم لاش کی گتھی سلجھانے میں پولیس کی سائنسی تحقیقات، تکنیکی تجزیہ اور مسلسل کوششیں فیصلہ کن ثابت ہوئیں۔ معلومات کے مطابق 10 مارچ 2026 کو لنگاسو کے علاقے میں واقع چنڈیکا ماتا مندر کے نیچے الکنندا ندی کے کنارے ایک نامعلوم لاش ملنے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی تھی۔ موقع پر پہنچنے والی پولیس ٹیم نے دیکھا کہ مقتول کے ہاتھ پاؤں پلاسٹک کی رسی سے بندھے ہوئے تھے، جس سے پہلی نظر میں یہ قتل کا معاملہ معلوم ہوا۔