بھوپال 6اکتوبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ سال 2027 ریاست میں ‘یووا ورش (یوتھ ایئر) کے طور پر منایا جائے گا اور ایک سال میں مدھیہ پردیش پبلک سروس کمیشن کے ایک نہیں بلکہ دو امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں 12 نئے میڈیکل کالج اور روزگار سے متعلق کورسز کے لیے 12 نئی یونیورسٹیاں شروع کی جائیں گی، جو اسکل ڈویلپمنٹ (مہارت کی ترقی) پر مرکوز ہوں گی۔ ریاست کے ایک لاکھ نوجوانوں کو اسکل ڈیولپمنٹ اسکیم سے جوڑا جائے گا۔
نوجوان سال 2027 کے لیے ایک پورٹل بھی شروع کیا جائے گا، جس میں نوجوان اپنے خیالات اور تجاویز دے سکیں گے۔ ریاستی حکومت مناسب تجاویز کو نافذ کرنے کی سمت میں کام کرے گی۔ ریاست کے تمام اضلاع کے سرکاری کالجوں میں مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے مفت کوچنگ کا انتظام کیا جائے گا۔ کالجوں میں طلباء کی بہتر پلیسمنٹ کے لیے ایک خصوصیل ایجنسی کا تعین کیا جائے گا، جو نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے کام کرے گی۔
پوسٹ گریجویٹ کی طالبات کو ‘گاؤں کی بیٹی اور ‘پرتھبھا کرن اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔ تمام سرکاری کالجوں میں جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور ایڈوانس کمپیوٹنگ لیبز قائم کی جائیں گی۔ اعلیٰ تعلیم میں تحقیق کی حوصلہ افزائی کے لیے ریسرچ اسکالرز (تحقیق کرنے والوں) کو ملنے والا وظیفہ 16 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے ماہانہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے یہ اعلانات آج لال پریڈ گراؤنڈ پر “سی ایم یوتھ کانکلیو-2026سے خطاب کرتے ہوئے شمع روشن کر کے پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کیے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی موجودگی میں سی ایم یوتھ کانکلیو میں یوتھ آئیکانک سنگر شری جوبن نوٹیال اور ‘کبیر کیفے کے ذریعہ دلکش ثقافتی پیشکشیں دی گئیں۔ ‘میری چوکھٹ پر چل کر آج پربھو شری رام آئے ہیں ، ‘شنکر سنکٹ ہرنا ، ‘شری کرشنا گووند ہرے مراری جیسے بھجنوں پر نوجوان جھوم اٹھے۔ لال پریڈ گراؤنڈ نوجوانوں کے جوش و خروش اور توانائی سے بھر گیا۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے پروگرام کے مقام پر ‘نیشنل AI لٹریسی مشن کے ‘کوشل رتھ کے ذریعے چلائی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نوجوانوں کا پیش کردہ اسٹریٹ پلے (نوکڑ ناٹک) بھی دیکھا۔
وزیر اعلیٰ نے ذہنی صحت، یوگا، کیریئر گائیڈنس، بھارتی علم کی روایت، اسکل ڈیولپمنٹ، آیوش اور جدت طرازی سے لے کر صنعت کاری جیسے موضوعات پر لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ بھی کیا۔ مختلف یونیورسٹیوں کی جانب سے بھی اپنے اسٹالز لگائے گئے تھے۔









