یوم پیدائش 23 اکتوبر پر خاص
نئی دہلی، 22 اکتوبر (یو این آئی)عظیم کھلاڑی وہ ہوتے ہیں جو نہ صرف اپنے کھیل میں غیر معمولی مہارت، لگن اور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ اپنے کردار، عزم اور کھیل کے جذبے سے دوسروں کے لیے مثال اور تحریک بن جاتے ہیں ۔ ایسے کھلاڑی کھیل کے اصولوں اور تکنیک پر مکمل عبور رکھتے ہیں اور اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ایسے کھلاڑی اپنی کارکردگی اور کردار سے نئی نسل کو محنت، ایمانداری اور عزم کی راہ پر گامزن کرتے ہیں۔ 20 ویں صدی کے عظیم فٹ بالر پیلے جنہیں ‘کنگ آف فٹ بال’ اور ‘بلیک پرل’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ان تمام خصوصیات کے مالک تھے۔
پیلے کو فٹ بال کی تاریخ کا سب سے بڑا فٹ بال کھلاڑی سمجھا جاتا ہے ۔ پیلے جو برازیل کے فٹ بال کھلاڑی تھے ، ان کا اصل نام ایڈسن ارانٹیس ڈو ناسمیمنٹو تھا اور وہ فارورڈ کے طور پر کھیلا کرتے تھے۔ پیلے کو صرف برازیل ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں فٹبال کے سفیر کے طور پر پہچانا گیا۔ خاص طور پر امریکہ میں اُن کے کھیل نے فٹبال کو عالمی سطح پر مقبول بنایا ۔ان کی حیرت انگیز کھیلوں کی صلاحیتوں کی وجہ سے ، وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی تصور کئے جاتے ہیں اور ان کے لاکھوں مداح ہیں ۔ پیلے کو برازیل میں فٹ بال شروع کرنے کا سہرا دیا جاتا ہے ۔ کیونکہ انہوں سال 1958 میں برازیل اپنی فٹ بال کھیلنے کی حیرت انگیز صلاحیت کی وجہ سے پہلی بار چیمپئن بنا ۔
پھر سال 1958 میں پیلے نے ورلڈ کپ میں کئی ریکارڈ توڑے ۔ فٹ بال کی دنیا میں ان کی شراکت ناقابل یقین ہے ۔ان کی پیدائش 23 اکتوبر 1940 ٹریس کوراکوس، برازیل میں ہوئی۔ ان کو فٹبال کے لئے دی کنگ آف فٹبال کا لقب دیا گیا تھا۔پیلے نے بچپن میں غربت کے عالم میں زندگی گزاری۔
ان کے والد خود بھی ایک فٹبالر تھے لیکن چوٹ کی وجہ سے انہیں یہ کھیل چھوڑنا پڑا۔ پیلے نے بچپن میں گندی جرابوں اور اخبار سے بنی ہوئی گیند سے کھیلنا شروع کیا۔ ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کو جلد ہی ان کے کوچ ولادیمر ڈی بریٹو نے پہچانا، جنہوں نے کہا تھا کہ یہ لڑکا ایک روز دنیا کا سب سے عظیم فٹبالر بنے گا۔









