ممبئی :29؍نومبر:(سلام شیخ)گزشتہ دنوں معروف فلم ساز، ہدایت کار اور کہانی کار شاہد کبیر کے ساتھ اندھیری ویسٹ کے ایک پوسٹ اسٹوڈیو میں خوشگوار ملاقات کا شرف ملا۔ ان دنوں شاہد کبیر اپنی آنے والی ‘فلم انجلی” کے پوسٹ پروڈکشن کے کام میں پوری طرح مصروف تھے۔ اپنے انتہائی مصروف شیڈول کے باوجود انہوں نے میرے لیے وقت نکالا اور بات کرنے کا موقع ملا۔ اسٹوڈیو میں بیٹھنے کی جگہ بہت ہی پُرسکون تھی۔ ہر طرف فلموں کا کام نہایت بہترین و پر لطف انداز میںچل رہا تھا۔ ان کے فنکارانہ فلم کے بارے میں بات کی شروعات کرنے سے پہلے فلمی سفر کے متعلق کچھ بتانا چاہتا ہوں۔
شاہد کبیر ہندوستانی سنیما سلور اسکرین کے بہترین ہدایت کار میں سے ایک ہیں۔ بالی ووڈ میں تقریباً تین دہائیوں سے بھی زائد ان کا کامیاب کیرئیر ہے۔وہ اداکاری اور کہانی کار کے ساتھ بیک وقت ہدایت کاری میں بھی ہاتھ آزماتے رہے ہیں۔ شاہد کبیر ایک ایسے ہدایت کار اور کہانی کار ہیں جو کہانی کے کرداروں میں جنون کی حد تک اپنی ہدایت کاری کے ذریعے اداکاروں میں جوش پیدا کرتے ہیں۔ ہدایت کاری میں ان کا بہترین منفرد انداز ہے۔ وسیع تجربہ کے ذریعے اپنے منفرد انداز سے اداکاروں میں توانائی پیدا کرنے میں ماہر ہیں۔ ویسے تو بنیادی طور پر شاہد کبیر بہترین اداکار کے ساتھ ایک بہترین ہدایت کار کے طور پر مقبولیت حاصل کی ہے۔ شاہد کبیر کو اسکول کے زمانے سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔ انہوں نے اپنے آبائی وطن سہارنپور سے ڈراموں میں حصہ لینا شروع کیا۔ اس کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماس کمیونیکیشن کرتے ہوئے اپٹا (IPTA) تھیٹر سے منسلک ہوئے اور پھر ممبئی کا رُخ کیا۔ ممبئی آنے کے بعد انہیں کئی ٹی وی سیریل اور بالی ووڈ کی فلموں میں موقع ملا۔ مگر شاہد کبیر میں ایک طرح کی بیچینی سی تھی۔ وہ سماج کو ایک ایسی فلم دیکھنا چاہتے تھے جس سے سماج میں مثبت اور منفرد پیغام پہنچے۔ اپنے جنون کو لے کر انہوں نے ہدایت کاری کے طور پر بالی ووڈ میں جنون کی حد تک کام کرنا شروع کیا اور ناظرین کے لئے فلم بنانے میں مشغول ہوگئے۔
شاہد کبیر کے فلمی جنون نے انہیں ہدایت کاری تک پہنچا دیا۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم “انماد” بنائی جو باکس آفس پر کامیاب رہی۔ فلم کا بزنس بھی بہت اچھا رہا۔ بالی ووڈ میں فلم انماد کو ایک کامیاب فلم کہاگیا۔ شاہد کبیر کو ان کی پہلی فلم پر ناظرین سے خوب داد و تحسین ملی۔ انماد کو کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ یہاں تک کے فلم فیسٹیول کے دوران انماد کو انٹرنیشنل ایوارڈ بھی ملا۔ ہدایت کار شاہد کبیر کی فلمی جدوجہد کو دیکھ کر یہ محسوس ہو رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ ایک بہت بڑی ہٹ فلم ان کی ہدایت کاری میں دیکھنے ملے گی۔اس وقت شاہد کبیر اپنی آنے والی فلم انجلی” کے لئے خبروں میں ہیں۔ مجھے بھی چند روز پہلے ان سے بات کرنے کا موقع ملا۔ ان سے اجازت ملتے ہی ان کی فلم “انجلی” کے متعلق کچھ سوالات ان کے سامنے رکھے جس کا بہت ہی بہترین انداز میں جواب ملا۔
سوال: فلم انماد کے بعد آپ کی دوسری آنے والی فلم کے بارے میں کچھ بتائیں۔؟
جواب: جی میری آنے والی فلم “انجلی” ہے جو آج کے موجودہ حالات کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی کہانی بے خیالی کے ذریعے ہونے والا حادثہ یا پھر قانون کے نظر میں ایک طرح جرم بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ ایک سنسنی خیز سسپینس، رومانس، تھریلر اور تفریح سے بھر پور فلم ہے۔ اس فلم میں گہرے انسانی جذبات اور اخلاقی نقطہ نظر کی کہانی ہے۔ ساتھ ہی ایک بہترین انداز میں رومانس کو بھی تفریح کے طور منظر کشی کی گئی ہے۔ فلم انجلی نظرین کو گہرے تجسس کے ساتھ تفریح مہیا کرے گی۔ سوال: جیسا کہ آپ فلموں کے ذریعے سماج میں مثبت اور منفرد پیغام دینا پسند کرتے ہیں اس بارے میں کچھ بتائیں۔
جواب: ہاں، فلم کی کہانی موجودہ حالات کے مدِ نظر ہے۔ اس میں صداقت کے ساتھ ایک اثر بھی رکھتی ہے۔ اور دل ہلا دینے والا کردار بھی پیش کیا گیا۔ فلم میں موجودہ واقعات کی ایک ایسی جھلک کو سلور اسکرین پر دکھانے کی کوشش کی گئی جسے دیکھ کر لوگوں تک ایک بہترین مثبت پیغام پہنچے گا۔ شاہد کبیر نے فلم کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی کہانی پر دل و جان کے ساتھ کام کیا گیا۔ اس بات کی بھی کوشش کی گئی ہے کہ ناظرین فلم میں مشغول اور سوچنے پر مجبور رہے گے۔ فلم کی کہانی عام لوگوں کے مشکل حالات کی بھر پور عکاسی کرتی ہے۔جسے سلور اسکرین پر فلمی شائقین دیکھتے رہ جائیں گے اور لوگوں کے درمیان پیغام کے ساتھ فلم ایک یادگار لمحہ چھوڑ جائے گی۔ فلم کی کہانی میں رومانس، سسپنس، تھریلر اور تفریح کے ساتھ ایک پیغام بھی ہے۔
شاہد کبیر کے پاس بالی ووڈ کی فلموں کا طویل سفر کے ساتھ بہت بڑا تجربہ بھی ہے۔ انہوں نے کئی شارٹ فلمیں بھی بنائیں جسے فلم فیسٹیول میں شامل کیا گیا اور کئی ایوارڈز سے انہیں نوازا بھی گیا۔ جیسے اِیچ ون ٹیچ ون، سووچ بھارت، افواہ، فتنہ، بھرم، پینٹر، مُکت کے علاوہ کئی شارٹ فلمیں بنائیں ہیں۔فلم “انجلی” کے فلم ساز، کہانی کار اور ہدایت کار شاہد کبیر ہیں۔ پروڈیوسر شاہد کبیر اور انجنی کمار ورما ہے۔ فلم کے مرکزی کردار میں اسد علی، امر کُش، ویبھوی اور انجلی کے کردار میں میوری نظر آئے گی۔ میوری مراٹھی فلموں میں کئی کامیاب فلمیں کر چکی ہیں۔
سلام بن عثمان، ممبئی
9821557359
salusmansk@gmail.com









