جنیوا، 27 مارچ (یو این آئی) فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے اس سال جون جولائی میں ہونے والے پہلے کلب ورلڈ کپ کے لیے تقریباً 85.66 ارب روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، جس میں سے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو تقریباً 10.70 ارب روپے ملیں گے۔فیفا نے کہا کہ اس سال 14 جون سے 13 جولائی تک امریکہ میں ہونے والے پہلے فیفا کلب ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے لیے تقریباً 85.66 ارب روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس رقم میں سے چیمپئن ٹیم کو تقریباً 10.70 ارب روپے ملیں گے۔فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے کہا، “فیفا کلب ورلڈ کپ کی تقسیم کا ماڈل کلب فٹ بال کے عروج کی نمائندگی کرتا ہے اور سات میچوں کے گروپ مرحلے اور پلے آف فارمیٹ کے ساتھ فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے پیش کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی انعامی رقم ہے، جس میں جیتنے والی ٹیم کے کئے ممکنہ انعامی رقم 10.70 ارب روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملین 525 ڈالر کا حصہ تمام حصہ لینے والی ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا، جب کہ باقی 475 ملین ڈالر ٹورنامنٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر تقسیم کیے جائیں گے۔