بھوپال:18؍اگست:بے بی کانوینٹ ہائرسکنڈری اسکول جہانگیرآباد کے اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کے تقریباً 50 طلبا نے لال پریڈ گراؤنڈ پر یوم آزادی کی کلیدی تقریب میں مارچ فاسٹ کیا اورمدھیہ پردیش کے وزیراعلی ڈاکٹرموہن یادو جی کوسلامی پیش کی۔ تصویر میں 9ویں کلاس کے صادق علی اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کے ٹکڑی کے کمانڈر کے طورپر وزیراعلی سے مصافحہ کرتے ہوئے۔اس موقع پر وزیراعلی نے بے بی کانوینٹ اسکول کے شاندار مظاہرہ پرخوش ہوکر تمام طلبا کو ان کے روشن مستقبل کی نیک خواہشات پیش کیں۔









