بھوپال :12؍اگست :نریلا اسمبلی حلقہ کے وارڈ 41 میں اسمارٹ میٹر لگانے کے لیے زیر زمین کیبل بچھانے کے لیے جو کھدائی کی جارہی ہے، اس کمپنی میں پاکستانی شہری شامل ہیں، جسے فوری طور پر بند کیا جائے، اور بجلی کے بڑھے ہوئے بلوں اور اسمارٹ میٹروں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے گووند پورہ ودویوت منڈل کے دفتر کا گھیراؤ کر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اس موقع پر محمدشاہور ضلع کارگزار صدر سٹی بھوپال، نعیم خان، محمد ہارون، نذیر خان، شاہویز، بٹو، آصف علی، انکت ساہو، صفدر قریشی، زبیر علی، رئیس خان، توصیف علی، پپو بھائی، راشد خان، جتیند شیوارے وغیرہ کانگریس لیڈر اور کارکنان موجود تھے۔









