بھوپال:بھوپال:6؍اپریل:(نمائندہ خصوصی)ملک کے مشہور ومعروف مقرر مولاناعبداللہ سالم قمر چترویدی راجدھانی بھوپال کے للریا میں 8اپریل بروز منگل تشریف لارہے ہیں۔غورطلب ہے کہ سرزمین للریا کے(حٓمٓ) نوجوان کمیٹی نے للریا کے میدان تلی مین روڈ پرایک پروگرام’بعنوان، ایک شام اللہ کاپیغام انسانیت کے نام‘قاضی ظہیرالدین صاحب کی صدارت میںبوقت بعدنماز مغرب انعقاد کرنےکااہتمام کیا ہے۔ جس میں مہمان خصوصی مقررشعلہ بیاں مولاناعبداللہ سالم قمرچترویدی خطاب فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ بطور مہمان خصوصی ستیانند مہاراج ست بھی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ وہیں پروگرام کی نظامت مولاناشعیب قاسمی (امام وخطیب مسجد منکاشاہ،فتح گڑھ،بھوپال) فرمائیں گے۔ پروگرام کی سرپرستی جمعیۃ علما للریا کررہی ہے۔ کمیٹی نے تمام اہل ملت سے اس پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔