نئی دہلی:20؍اگست:(پریس ریلیز) اُردو فورم کی ماہانہ نشست گزشتہ 18/ اگست کو فورم کے معتبر رکن جناب ڈاکٹر تسنیم احمد صدیقی کی شاندار اور جاندار میزبانی میں انکے گھر پر منعقد ہوئی الحمد الله نشست حسبِ معمول بےحد کامیاب رہی پروگرام کا باضابطہ آغاز میزبان جناب تسنیم احمد صدیقی کے دونوں نواسے سعد احمد اور صادق احمد نے قران کی سورتوں کی تلاوت سے کیا۔
اسکے بعد کنوینر ام او جوہر صاحب نے گزشتہ ماہ کی نشست کی طویل روداد کے ساتھ یومِ تاثیث پر بھی تبصرہ پیش کیا۔
نثری دور کا آغاز محترمہ نشاط پروین نے اپنے افسانہ چٹک مٹک سے کیا اسکے بعد رئیس الرضا نے ایک مضمون بعنوان اسلامی سال کا پہلا مہینہ پیش کیا ۔اسی دور کو آگے بڑھاتے ہوئے ابو محمد صاحب نے ایک افسانہ تھوڑی سی گستاخی پڑھ کر سنایا جس سے ماحول گلزار ہو گیا ۔دوسری طرف جناب شاہ مصطفوی کی خوبصورت نعت سے شعری دور کی ابتدا ہوئی ننھے شاگرد سراج علی نے بھی ایک غزل پیش کی جسکے لئے اسکی حوصلہ افزائی کی گئی ۔
پھر سحبان نے ایک غزل سنائی۔ اسکے بعد طرحی غزلوں کا دور شروع ہوا۔پسند کیے گئے اشعار ملاحظہ فرمائیں
مصرع طرح :-ہم نے دیکھے ہیں چین زار بیاباں ہوتے!
ہم نے سن رکھا تھا محفوظ رہیں گے آخر
لٹ گئے اپنے کنارے پہ نگہباں ہوتے
(راشد طراز )
اشک آنکھوں میں چھپانے کا ہنر آتا ہے
وہ ٹپکتے جو اگر آنکھ سے طوفاں ہوتے
(اقبال حسن آزاد)
میرا ویران سا گھر رشکِ ارم کہلاتا
آپ کچھ روز مرے گھر میں جو مہماں ہوتے
(رخشاں ہاشمی)
یہ فضیلت بھی تو تنہائی کے سر جاتی ہے
خوب دیکھا ہے جسے انوار کا ساماں ہوتے
(پرویز اقبال)
معاملہ ایسا بھی ہوتا ہےعجب ہوتا ہے
ھم نے دشمن کو بھی دیکھا ہے مہرباں ہوتے
(مجتبٰی مہر )
جس سے کہ دود دور کا رشتہ نہیں کوئی
میرا وہ کان بھرتے ہیں اکثر مرے خلاف
(جاوید اختر آزاد)
مجھے عزیز ہے ہر رنگ میں نشاط اسکی
بہار خوش تو ہے زخموں کا سلسلہ دے کر
(محمد حسین)
شہر سے شرکت کرنے والے مہمان شعراء جاوید اختر آزاد اور محمد حسین نے آخر میں غیر طرحی کلام پیش کیا اس طرح ایک کامیاب دلچسپ، دلکش خوبصورت ادب سے بھرپور نشست کا اختتام ہوا۔
اسکے علاوہ فورم کے اہم ممبر جناب ڈاکٹر شرافت، عبداللہ عباسی، ابو محمد، راشد طراز، اقبال حسن آزاد، کنوینر جناب ام او جوہر، رخشاں ہاشمی، نشاط پروین، پرویز اقبال، کنوینر ام او جوہر، تسنیم احمد صدیقی ، عرفان احمد، خالد شمس، شاہ مصطفوی پرویز اقبال، رئیس الرضا، غلام مجتبیٰ مہر، کی موجودگی نے پروگرام میں چار چاند لگا دیا۔آخر میں پر لطف ڈنر اور ٹھنڈی ٹھنڈی قلفی کے ساتھ نشست ختم ہوئی
اگلے ماہ کی نشست جناب شاہ مصطفوی کی میزبانی میں انکے دولت کدہ پر 15/ ستمبر 2024 کو منعقد ہوگی انشاءاللہ
جسکے لئے مصرع طرح ہے:-
نکلے جو مہ کدے سے زمانہ بدل گیا