بھوپال:30؍مئی:وزیر توانائی مسٹر پردیومن سنگھ تومر نے جمعہ کو گوالیار کے مضافاتی علاقے میں سول اسپتال ہجیرا کا معائنہ کیا اور مریضوں کو پیش کیے جانے والے کھانے کے معیار کی جانچ کی۔ وزیر توانائی صبح سویرے سول اسپتال ہجیراپہنچے اور یہاں آنے والے مریضوں سے فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے اسپتال کے کچن کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کو دیے جانے والے کھانے کے معیار کو چیک کرنے کے لیے خود کھانے کا ذائقہ چکھا