نئی دہلی 25 مئی (یو این آئی) کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیم 2022 اتر پردیش آج سے دہلی کے تغلق آباد میں ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں شروع ہو گیا ہے۔پہلے روز ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے منتخب کھلاڑیوں نے پریکٹس کی جبکہ کل جمعہ سے ان کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا یعنی کھیلوں کے مقابلے باضابطہ طور پر شروع ہوں گے۔چھ روزہ یونیورسٹی گیمز جمعرات کو ‘گرو سے گورو’ کے نعرے کے ساتھ شروع ہوئے۔ پہلے دن مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کھلاڑیوں نے ریہرسل کی اور ایک دوسرے سے تعارف حاصل کیا۔ کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں 31 مئی (2023) تک شارٹ گن (خواتین/مرد)، 10 میٹر ایئر رائفل (مرد)، 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل (مرد) اور 50 میٹر رائفل (خواتین) کے مقابلے منعقد ہوں گے۔نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی)، حکومت اتر پردیش، جی۔20، کھیلو انڈیا، ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز، ایف آئی ٹی کے تعاون سے منعقد کیے جانے والے اس کھیلوں کے مقابلے میں یونیورسٹی کے طلباء نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ اس سپورٹس فیسٹیول میں ملک بھر کی 208 (دو سو 8) یونیورسٹیوں کے 4000 (چار) ہزار سے زائد کھلاڑی 21 سے زائد کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں جہاں ایک طرف خواتین اور مردوں نے شاٹ گن رائفل کی ریہرسل کی وہیں دوسری طرف کھلاڑیوں نے 10، 25 اور 50 میٹر رائفل/پستول گیمز میں زبردست مشق کی۔