لکھنؤ:یکم اکتوبر(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بی جےپی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جسے لوگ لوہے کا ڈبل انجن سمجھ رہے ہیں وہ بھی اندر سے سونے کا ہوچکا ہے۔ یادو نے ایکس پر لکھا بی جےپی اقتدار میں سونے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ عوام کے درمیان سونے کی طلب بڑھنا نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ مہاراشٹرا بی جے پی کی ترل کالی کمائی کو ٹھوس میں تبدیل کرنے والاسنہری کرن ہے۔ سچائی تو یہ ہے کہ اب غریب آدمی اپنے آشیرواد سوروپ شادی۔بیاہ میں اپنوں کو سونے کی ایک لونگ تک نہیں دے سکتا ہے۔ سونا تو چھوڑئیے بی جےپی والوں کے درمیان مچی بیش قیمتی دھاتؤں کی جمع خوری کی وجہ سے اب تو چاندی بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بی جےپی کی اشتہار مشنری یہ کہے گی کہ بی جےپی حکومت کیا کرے سونے کی قیمتیں تو عالمی بازار سے طے ہوتی ہیں۔ اگر یہ سچ ہے تو حکومت اس بات کا انکشاف کرے کہ قیمتیں بڑھنے کی باوجود بھی معیشت کے کس وصول اور ضابطے کے تحت لکژری دھاتؤں کے دام بڑھ رہے ہیں۔ ایس پی صدر نے کہا کہ کیا سونے کی جمع خوروں کے لئے بی جےپی حکومت میں کسی کے پاس کوئی ڈرون، دوربین یا بلڈوزر نہیں ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں جسے لوگ لوہے کا ڈبل انجن سمجھ رہے ہیں وہ بھی اندر سے سونے کا ہوچکا ہے۔