نئی دہلی،4جولائی (یو این آئی) صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے ایشیا کے سب سے قدیم اور ملک کے سب سے معتبر فٹ بال ٹورنامنٹ ڈیورنڈ کپ کے 134ویں ایڈیشن کا آج باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے تین باوقارڈیورنڈ کپ ٹرافیوںکو روانہ کیا۔یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب صدر نے یہ اس باوقار کام کو انجام دیا ہے، جو ڈیورنڈ کپ کی کھیل، خدمت اور حب الوطنی کے سنگم کے طور پر لازوال اہمیت کا گواہ ہے۔ یہ تقریب آزادی کے بعد کی شاندار روایت کو بھی جاری رکھتی ہے، جس میں ملک کے سپریم کمانڈر کا ڈیورنڈ کپ سے براہ راست تعلق تھا۔محترمہ مرمو نے اس موقع پر کہا کہ ڈیورنڈ کپ ہندوستان کے فٹ بال وراثت اور اس کھیل کے تئیں مسلح افواج کے عزم کی زندہ و جاوداں علامت ہے۔فٹ بال کروڑوں لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ یہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے۔ فٹ بال حکمت عملی، برداشت، صبر وتحمل اور اجتماعی کوششوں کی علامت ہے۔
صدر نے کہا کہ فٹ بال لاکھوں دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ یہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے۔ فٹ بال کی خاصیت حکمت عملی، برداشت اور مشترکہ مقصد کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔ ڈیورنڈ کپ جیسے مقابلے نہ صرف کھیل کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کی اگلی نسل کو ترقی کرنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈیورنڈ کپ کے جذبے کو زندہ رکھنے اور فروغ دینے میں مسلح افواج کے کردار کی بھی تعریف کی۔اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے کہا کہ ڈیورنڈ کپ ہماری مسلح افواج اور قوم کی بہترین روایات کی علامت ہے ، جو ہمت و حوصلہ، نظم و ضبط اور اتحاد کی وراثت ہے۔ ہم اس تاریخی باب کی شروعات پرمحترمہ صدرکی موجودگی پر نازاںہیں۔ یہ تقریب کھیلوں اور خدمت کے ہندوستانی جذبے کے اٹوٹ بندھن کو اجاگر کرتی ہے۔
ایسٹرن کمانڈکے جی او سی-اِن-سی اور ڈی سی او سی کے سرپرست لیفٹیننٹ جنرل آر سی تیواری نے بھی اپنے خطاب میں ملک کے نوجوان فٹ بال کے شعبہ میں صلاحیت پیدا کرنے کے لیے ڈیورنڈ کپ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہہندوستانی فوج کی جانب سے مسلح افواج کی جانب سے منعقد کیا جانے والا ڈیورنڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سے کہیں بڑھ کر ہے۔یہ ہندوستان کے اتحاد میں تنوع کا جشن ہے۔مقابلہ کے توسط سے کردار سازی کا یقین ہے او ر اور نظم و ضبط، ٹیم ورک اور خود اعتمادی جیسے مسلمہ اقدار کے ذریعے اگلی نسل کو تیار کرنے کی ذمہ داری ہے۔
اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے مسٹر سندیش جھنگن، جنہوں نے متعدد مرتبہ قومی ٹیم کی کپتانی کی ، کہا کہ آج ہم صرف ٹرافی کی نقاب کشائی نہیں کر رہے ہیں بلکہ اس وراثت اور پرانی روایت کا جشن منا رہے ہیں جس نے ہندوستانی فوج کے غیر متزلزل عزم اور قربانی کے ذریعے ہندوستانی فٹ بال کے سفر کو متشکل کیا ہے، وہ روایت ڈیورنڈ کپ ہے۔دہلی ایریا کے جی او سی اور ڈیورنڈ فٹ بال ٹورنامنٹ سوسائٹی کی اسٹینڈنگ ورکنگ کمیٹی کے چیرمین لیفٹیننٹ جنرل بھونیش کمار نے کہا، “ڈیورنڈ فٹ بال ٹورنامنٹ سوسائٹی طویل عرصے سے ہندوستان میں فٹ بال کو فروغ دینے کی عمدہ روایت کی علامت رہی ہے۔
ہم اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ ڈیورنڈ کپ، پریذیڈنٹ کپ اور شملہ ٹرافی یہ تینوں باوقار ٹرافیاں اب اس سال کی پانچ میزبان ریاستوں، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، آسام، میگھالیہ اور منی پور کے دورے پر نکلیں گی۔ ٹرافی ٹور کا انعقاد 23 جولائی 2025 کو شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل عوامی جوش و خروش اور کمیونٹی کے اندر فخر پیدا کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا عظیم الشان فائنل 23 اگست 2025 کو ہوگا۔









