بھوپال 4دسمبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ راجہ بھوج کے شہر بھوپال میں تقریباً ایک ہزار سال قبل تعمیر کردہ بڑا تالاب میں ‘شکارہ بوٹ سروس کا آغاز ایک تاریخی موقع ہے۔ یہ 20 نئے شکارہ سیاحوں کو جھیلوں کے شہر بھوپال میں، کشمیر کی مشہور ڈل جھیل کا احساس کرائیں گے۔ شکارہ کھانے، مشروبات اور آرام دہ بیٹھنے سے آراستہ ہیں۔ یہ شکارہ اس ریاست کی آبی سیاحت کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک نئی شناخت دلائیں گے۔ ریاست کے باشندوں کو سیاحتی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔ ایم پی ٹورزم آبی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ سیاح شکارہ سروس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیسی مصنوعات خرید سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش نے جنگلی حیات کی بحالی میں بھی تاریخ رقم کی ہے۔بین الاقوامی یوم چیتا کے موقع پر آج کونو میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے جمعرات کو بوٹ کلب، بھوپال میں ‘شکارہ بوٹ’ سروس کو جھنڈی دکھا کر ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس تقریب میں اسمبلی اسپیکر مسٹر نریندر سنگھ تومر، ہریانہ اسمبلی کے اسپیکر مسٹر ہرویندر کلیان، وزیرشہری ترقیات ورہائشات مسٹرکیلاش وجے ورگیہ، قائد حزب اختلاف مسٹر امنگ سنگھار، اراکین اسمبلی اور صدر مسٹر ہیمنت کھنڈیلوال موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست میں جنگلی حیات کی سیاحت کے لیے بے پناہ امکانات ہیں۔ نرمداگھاٹی سمیت ریاست کے بڑے آبی پروجیکٹوں کے ذریعے سیاحوں کی توجہ کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت سیاحت کے شعبے میں ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ پچھلے ایک سال میں اجین آنے والے سیاحوں کی تعداد 7 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے شکارہ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
نے کے بعد بڑے تالاب میں شکارہ کی سیر کا لطف اٹھایا اور دستیاب سہولیات کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اور معززشہریوں نے شکارہ بوٹ ریسٹورینٹ سے چائے، پوہا، سموسے اور پھلوں کا لطف اٹھایا۔ ساتھ ہی فلوٹنگ بوٹ مارکیٹ سے وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ریاست کی روایتی فن باگ اور بٹیک ملبوسات، بایومصنوعات وغیرہ کی خریداری بھی کی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بوٹ کلب میں طلباء کے ساتھ سیلفی لی اور مہمانوں کے ساتھ دوربین کے ذریعے سورج کا نظارہ کیا۔ سائنسی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ریجنل سائنس سینٹر بھوپال کی جانب سے بوٹ کلب میں دوربین کا اہتمام کیا گیا تھا









